دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کر دینگے، وزیراعظم کا مودی کو دو ٹوک پیغام
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کر دینگے، وزیراعظم کا مودی کو دو ٹوک پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
سیالکوٹ (سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان پر دوبارہ حملے کا سوچا تو جو بچا ہے وہ بھی ختم کردیں گے اور منہ کی کھا ئوگے۔بدھ کو وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھانی سیالکوٹ کا دورہ کیا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے اور انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بہادر افواج نے مادر وطن کا بھرپور دفاع کیا اور پاکستان کو اپنے بہادر بیٹوں پر بے پناہ فخر ہے جبکہ پاک افواج کے جوان قوم کے سر کا تاج ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کے خلاف کھلی جارحیت کی گئی اور بچوں، خواتین اور بزرگوں کی شہادتیں ہوئیں جبکہ معصوم شہریوں کو دہشتگرد کہنا شرمناک ، عالمی قوانین ، اصولوں اور اخلاقیات کیخلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیقات کی پیشکش کے باوجود بھارت نے جان بوجھ کر ایسا راستہ اختیار کیا، بھارت کے پاس ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں تھا اور اس نے جھوٹے بہانے ، تکبر اور انا کی بنیاد پر جارحانہ کارروائی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ یاد رکھے گی کس طرح چند گھنٹے میں دشمن کی جارحیت ناکام بنائی گئی جبکہ شہدا ہمیشہ قوم کیلئے سرخرو رہے ہیں اور ہمیشہ سرخرو رہیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملاتے ہوئے ملک کا وقار اورعزت بڑھائی ہے اور میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ، آرمی چیف ، ایئرچیف مارشل اور نیول چیف کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔شہبازشریف نے کہا کہ آرمی چیف نے دانشمندی سے جنگ کی منصوبہ بندی کی، جنگ کیدوران میری آرمی چیف سے ملاقات ہوتی تھی، مجھے آرمی چیف پرفخر ہے، یہ قوم کے بیٹے ہیں، آرمی چیف، ایئرچیف اور نیول چیف قوم کی آنکھوں کے تارے بن چکے ہیں، افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، دشمن کے ہوش ٹھکانے آگئے ہیں اور دوستوں کے حوصلے آسمان پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے بدلہ لے لیا ہے، کوئی فوج پاک فوج کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتی، ہمارا پانی بند کرنے کا نہیں سوچنا ، یہ ہماری ریڈ لائن ہے، مسٹر مودی 1971 میں مکتی باہنی کو کس نے ٹرین کیا تھا، جعفر ایکسپریس واقعے کے تانے بانے بی ایل اے ، ٹی ٹی پی اور بھارت سے ملتے ہیں، دہشتگردی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کریں گے، کلبھوشن بلوچستان میں کیسے آیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ مسٹر مودی! بھاشن اپنے پاس رکھیں، پاکستان امن چاہتا ہے،خطے میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھنا ، غلط فہمی کا شکار نہ ہونا، بھارت کی تھانے داری کا خواب تار تار ہوگیا ، ہم تھانے دار نہیں ، خطے میں ترقی اور خوشحالی کے داعی ہیں، مربوط ڈائیلاگ ہوں گے ، میٹھا میٹھا نہیں کھانے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے چوروں کی طرح رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، مودی! دوبارہ یہی راستہ اختیار کیا تو منہ کی کھا گے اور اگر حملہ کرنے کا سوچا تو باقی جو بچا ہے وہ بھی ختم کردیں گے، ہم امن کے داعی ہیں، آئیں ملکر خطے میں امن لائیں، پاکستان قیامت تک زندہ و جاوید رہے گا ، ہمارا کوئی بال بیکا نہیں کر سکے گا، پانی کا مسئلہ بھارت کی خام خیالی ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ہمارے نیلم جہلم ڈیم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اگر ہمارے نیلم جہلم ڈیم کو کچھ ہوتا تو بھارت کے تمام ڈیمز تباہ کر دیتے، ہم جنگ اور امن کیلئے تیار ہیں ، چوائس آپ کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت بورڈ اجلاس، سیکٹر سی تیرہ کے نظر ثانی شدہ لے آوٹ پلان کی منظوری چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت بورڈ اجلاس، سیکٹر سی تیرہ کے نظر ثانی شدہ لے آوٹ پلان کی منظوری بھارت پر حملے سے قبل آرمی چیف نے نماز فجر کی امامت کروائی، یہ لمحات رقت آمیز تھے، خواجہ آصف سی ایس ایس خصوصی امتحان 2023کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 3.20فیصد رہا آذربائیجان کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد دی عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ صارفین کو بجلی حادثات سے محفوظ رکھنا آئیسکو کی اولین ذمہ داری ہے، ترجمان آئیسکو
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی سابق وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ‘ممتا بنرجی’ نے بنگلہ دیش کی انقلابی تحریک کے مرکزی رہنما عثمان ہادی کے قتل کے حوالے سے انتہائی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔
منگل کو ممتا بنر جی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس ہائی پروفائل قتل میں ملوث اصل چہروں سے واقف ہیں، تاہم قومی اور سفارتی اثرات کے باعث وہ فی الحال نام ظاہر نہیں کر رہیں۔
بی جے پی حکومت پر سنگین الزاماتمنگل کو وسطی کولکتہ میں ایک بڑے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی وفاقی حکومت پر پہلی بار کھل کر الزامات کی بوچھاڑ کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت عثمان ہادی کے قتل کیس سے متعلق انتہائی حساس معلومات اور شواہد کو عوام سے چھپا رہی ہے۔
میگھالیہ سرحد سے داخلہ اور اسپیشل ٹاسک فورس کی کارروائیسابق وزیراعلیٰ نے سنسنی خیز تفصیلات بتاتے ہوئے مزید دعویٰ کیا کہ بنگلہ دیش کی تنظیم ’انقلاب منچ‘ کے مرکزی کردار عثمان ہادی کے قتل میں ملوث ملزمان بھارتی ریاست میگھالیہ کی سرحد کے راستے مغربی بنگال میں داخل ہوئے تھے۔ ان کی آمد کی اطلاع ملتے ہی مغربی بنگال کی ’اسپیشل ٹاسک فورس‘ (ایس ٹی ایف) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
امیت شاہ کا فون اور خاموش رہنے کی درخواستممتا بنرجی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے فوراً بعد انہیں بھارتی وزیر داخلہ ’امیت شاہ‘ کا فون موصول ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:عثمان ہادی قتل کیس کے مرکزی ملزمان کا عدالت میں الزامات سے انکار
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’امیت شاہ‘ نے مجھ سے درخواست کی کہ اس کیس کی تفصیلات اور ملزمان کی شناخت کو عوام کے سامنے نہ لایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست ’قومی مفاد‘ سے جڑا ہوا ہے‘۔
ممتا بنرجی کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے ملک اور خطے کے مفاد میں خاموش تھیں، لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں مبینہ سیاسی دباؤ اور انتقامی کارروائیوں کے بعد اب وہ سچ بولنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب نئی دہلی میں وفاقی حکومت کی طرف سے ممتا بنرجی کے ان سنگین الزامات پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
مجھے سب کچھ معلوم ہےاپنے خطاب کے دوران ممتا بنرجی نے سوال اٹھایا کہ عثمان ہادی کے قتل کا حتمی حکم کس نے دیا تھا؟ انہوں نے واضح اشارہ دیا کہ وہ سازش کاروں کے ناموں سے اچھی طرح واقف ہیں۔
نام نہ بتانے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ قتل کس نے کروایا اور کن لوگوں کے نام سامنے آئے تھے۔ حکومتیں بدل سکتی ہیں، لیکن مجھے سب کچھ معلوم ہے۔ اگر میں نے ابھی نام ظاہر کر دیے تو بنگلہ دیش میں شدید سیاسی اثرات اور بھونچال آ سکتا ہے‘۔
مزید پڑھیں:عثمان ہادی قتل کیس: مرکزی ملزم فیصل کے معاون کو بھارت میں گرفتار کر لیا گیا
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں حالیہ اسمبلی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی شدید سیاسی کشیدگی کے دوران ممتا بنرجی کے اس بیان نے نہ صرف بھارتی سیاست کو گرما دیا ہے، بلکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین حساس سفارتی تعلقات پر بھی سوالیہ نشانات کھڑے کر دیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الزامات امیت شاہ بنگلہ دیش ترنمول کانگریس سنگین سیاسی عثمان ہادی۔ مغربی بنگال ممتا بنر جی مودی سرکار