بنیان مرصوص، فتح 1 ، 2 میزائل سسٹم سے پٹھانکوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی بھی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
راولپنڈی (اوصاف نیوز)بنیان مرصوص آپریشن کے تحت پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹمز سے پٹھانکوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔
10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جب پاکستان نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کامیاب میزائل حملے کیے۔ پاکستان کی جانب سے 10 مئی کو باقی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ فتح ون اور فتح ٹو میزائل سسٹمز کے ذریعے دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹمز نے بھارت کی اہم تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔ ان جدید میزائل سسٹمز نے نہ صرف اپنے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا بلکہ دشمن کو بھاری نقصان بھی پہنچایا۔
https://dailyausaf.
فتح 1 اور 2 نے کامیابی سے دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا، جب کہ پاکستان نے ان میزائلوں کو مہارت سے استعمال کرتے ہوئے بھارتی ملٹری تنصیبات کو بھاری نقصانات سے دوچار کیا۔
پاک بھارت سرحدی کشیدگی، ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ،اسٹیٹس کو قائم رکھنے پر اتفاق
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
صیہونی حکومت کی جانب سے جنوب مغربی شام پر ڈرون حملہ
بدھ کی صبح مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) نے طرطوس کے نواحی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بدھ کی صبح مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) نے طرطوس کے نواحی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، بدھ کی صبح جنوب مغربی شام میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ المیادین چینل نے ان رپورٹوں کے حوالے سے بتایا کہ طرطوس کے مضافاتی علاقے کو صیہونی حکومت کے ڈرونز نے نشانہ بنایا ہے۔ عراقی میڈیا ادارہ صابرین نیوز نے بھی تصاویر شائع کرتے ہوئے لکھا کہ صیہونی ڈرون حملے کے بعد طرطوس کے علاقے عمریت میں فضائی دفاعی نظام کی جانب سے جوابی فائرنگ دیکھی گئی۔