محکمہ موسمیات نے ملک میں دوبارہ آندھی اور بارشوں کی پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
محمکہ موسمیات پاکستان کے سربراہ مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ 29، 30 اور 31 مئی کو بارش اور آندھی کا امکان ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میںبات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری فضا مستحکم نہیں ہورہی ہے جو اولے اور آندھی کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ یہ سلسلہ کچھ عرصہ جاری رہے گا۔
مہر صاحبزاد کا کہنا تھا کہ ابھی تک جو اشاریے مل رہے ہیں اس سے لگ رہا ہے کہ مون سون میں بارشیں زیادہ ہوں گی، ہم نے پی ڈی ایم ایز اور این ڈی ایم اے کو اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
دوسری طرف محمکہ موسمیات نے آج پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی ہے، تاہم شام اور رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور شمالی و جنوب مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کچھ علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، کراچی میں 38، اسلام آباد میں 40، پشاور میں 41، کوئٹہ میں 36 اور گلگت میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔