خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا، حجم دو ہزار ارب رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
پشاور:
آئندہ مالی سال کے لیے خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی حکومت نے بجٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا، وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا جس کے بعد کے پی حکومت کی جانب سے بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کا قلم دان مشیر خزانہ کے پاس ہونے کے باعث وزیر قانون آفتاب عالم بجٹ پیش کریں گے، خیبرپختون خوا کے لیے اگلے مالی سال کے بجٹ کا حجم 2000 ارب کے لگ بھگ رہنے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جون کو پیش
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔