ہم نوجوانوں کو مرغی یا انڈے نہیں، لیپ ٹاپ اور تعلیم دیں گے، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، اس لیے حکومت انہیں مرغی، انڈے یا کٹہ نہیں بلکہ لیپ ٹاپ اور اعلیٰ تعلیم فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی وژن 2025 پیش کر چکے ہیں، جس میں طالبعلموں کے لیے خصوصی مواقع رکھے گئے تھے۔ ہمارا مقصد نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور تکنیکی سہولیات مہیا کرکے ملکی معیشت میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے بھی سراہا ہے، جبکہ 10 مئی کے بعد ایک مضبوط اور توانا پاکستان کا تاثر ابھرا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو پائیدار بنانے کے لیے ٹیکس محصولات میں اضافہ ناگزیر ہے تاکہ قومی سطح پر جاری منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔
وفاقی وزیر نے وژن 2025 کو ایک بار پھر نوجوانوں کی ترقی کا مرکز قرار دیا اور کہا کہ ہم اپنے مستقبل کے معماروں کو جدید دور سے ہم آہنگ تعلیم اور مہارتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔