کراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
شہرِ قائد کراچی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری بادلوں کے زیر اثر کراچی کے چند علاقوں میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
شہرِ قائد کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، زائد نمی کی وجہ سے گرمی کی شدت 40 سے 43 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں، سمندری ہواؤں کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 29.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے مطابق
پڑھیں:
میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔
میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا
منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
مری میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔
کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔