آئین کے تحت حاصل اختیار کو احتجاج میں خم ٹھونک کر استعمال کروں گا، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی نے سب پر ذمہ داری ڈالی ہے اور یہ جہاد ہے جس کو ہم سب مل کر لڑیں گے اور آئین کے مطابق جو اختیار میرا ہے میں اسے خم ٹھونک کر احتجاج میں استعمال کروں گا۔وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میری بانی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، ہمارا بجٹ آنے والا ہے اس حوالے سے معاشی ٹیم کی ملاقات بجٹ سے پہلے کرائیں گے، اگر ملاقات نہیں کرائی گئی تو پھر لائحہ عمل طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری صوبے میں حکومت ہے بانی کی ان پٹ بجٹ لازمی ہے، بانی نے فنڈز انسانی فلاح پر لگانے کا حکم دیا ہے، ہم نے ویلفئیر پر کام کرنا ہے جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان کو اوپر لانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جو ممبرز کو فنڈز دیتے تھے اب براہ راست نہیں دیں گے، اب ممبرز اسکیم دیں گے اور ایک کمیٹی اس کی اسکروٹنی کے بعد فنڈز منظور کرے گی اور بانی نے اس کی منظوری دی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہی ڈرامے باز پراسیکیوٹر کہہ رہا تھا کہ رات پتا چلا ہے کہ پیشی ہے، پراسیکیوشن تاخیر کررہی ہے، عدلیہ اب آزاد نہیں رہی، کہیں سے نہیں لگ رہا ہمیں انصاف ملے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں کچھ نظر نہیں آرہا ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں، پاکستان کے لیڈر کو جیل میں رکھا گیا ہے، ہم نے تحریک سڑکوں پر چلانی ہے، اس کو ہم حاصل کرکے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی کو اپنے لوگوں پر فخر ہے، قوم کھڑی ہے، لوگوں سے پارٹیاں چھڑوائی جس طرح ووٹ ملا اس سے ثابت ہوگیا قوم جاگ چکی ہے، انہوں نے ہمیں گولیاں ماری جو دنیا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، ہم نے کوشش کرنی ہے فیصلہ عوام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک پر قبضہ کرنے والے اس ملک کو تباہ کررہے ہیں، ہمارے ملک کے بجٹ کی شروعات قرضوں سے ہوتی ہے، اگر قرضوں پر گھر چلا تو اس کا سودا کردیں گے۔وزیراعلی کے پی نے کہا کہ اس ملک میں انہوں نے کچھ نہیں چھوڑا، بشری بی بی کی ملاقات بھی بند ہے، آج تک کسی نے کسی کی بیوی کے ساتھ ایسا نہیں کیا، ہماری پارٹی کی لیڈرشپ جیلوں میں بند ہے، ہمارے بہت سے ورکر جیلوں میں ہیں، یہ سمجھتے ہیں ہمیں غلام بنالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے ہمیں آزاد ملک دیا ہے، ہماری تحریک بڑے صبر اور برداشت کے بعد چلے گی، ہم ناامید ہوچکے ہیں، گولیوں کے مقابلے میں گولیاں ماریں گے، ہم ان فرعونوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا لیڈر اتنا مضبوط ہے کہ ہماری نسلوں کے لیے قربانی دے رہا ہے، ہم زور بازو سے اس نظام کو شکست دیں گے، ہمارا بجٹ ٹیکس فری بجٹ ہوگا، ٹیکس مزید کم کریں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا این ایف سی کا حصہ نہیں مل رہا اس حوالے سے اجلاس اگست میں طلب کیا گیا ہے۔وزیراعلی کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ پاکستان کے لیے بات کرنے کو تیار ہوں، ایک اسٹیبلشمنٹ ہے اور ایک دھوکا اور فراڈ ہے، پہلے بھی قربانیاں دیں، ہم احتجاج کو اس طرف لے کر جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر اس ملک میں انسانی حقوق نہیں ہوں گے تو ہم نکلیں گے، بانی نے سب پر ذمہ داری ڈالی ہوئی ہے، عمر ایوب کا انہوں نے کہا ہے وہ اپوزیشن لیڈر ہے، یہ مجموعی کام ہے اور یہ ایک جہاد ہے مل کر لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عہدے کی ذمہ داریاں ہوتی ہیں، اس نظریے پر عمل درآمد کرنے والے سب لیڈر ہیں، یہ اتنے آرام سے ہتھیار نہیں پھینکیں گے، میں ایک صوبے کا چیف منسٹر ہوں ہم تین مرتبہ آئے ایک سرکاری گاڑی نہیں تھی۔

احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق جو اختیار میرا ہے میں خم ٹھونک کر اسے احتجاج میں استعمال کروں گا، فیصلہ کرنے والا کوئی ایک شخص نہیں ہوتا، یہ سارے کے سارے ایک سوچ بنا چکے ہیں جو اس ملک کو آگے نہیں لے کر جاسکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہریوں قربانی ضرور کریں مگر صفائی کا بھی ضرور خیال رکھیں:چیئر مین سی ڈی اے کی اپیل شہریوں قربانی ضرور کریں مگر صفائی کا بھی ضرور خیال رکھیں:چیئر مین سی ڈی اے کی اپیل اگلی جنگ ہوئی تو ٹرمپ کو رکوانے کا وقت نہیں مل پائے گا، بلاول بھٹو نے خبردار کردیا کوہاٹ :حجرے میں دھماکہ،سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی قازقستان کا بھارت سے جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر اظہار مسرت، باہمی شراکت داری کا عزم بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر پوری دنیا کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا: بلاول بھٹو پاکستان میں غربت کا شکار آبادی 39.

8 سے بڑھ کر 44.7 فیصد ہو گئی: عالمی بینک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے کہا ان کا کہنا تھا کہ استعمال کروں گا انہوں نے کہا کہ خم ٹھونک کر حوالے سے آئین کے دیں گے اس ملک

پڑھیں:

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق  سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ عدالتیں میڈیا کی پذیرائی یا عوامی مقبولیت کے کیلئے فیصلے نہیں کرسکتیں ،عدالت کا بنیادی فرض آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے،قانون سے ہٹ کردائرہ اختیار کو اختیار کرنا یافرض کر لینا عدالتی اصولوں کے منافی ہے،عدالت نہ غیرقانونی دائرہ اختیار استعمال کر سکتی ہے، نہ قانونی دائرہ اختیار سے دستبردار ہو سکتی ہے،دائرہ اختیار کا تعین صرف آئین اور قانون کرتے ہیں۔

سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 175کے تحت ہر عدالت صرف وہی دائرہ اختیار استعمال کرسکتی ہے جو آئین یا قانون نے دیا ہو، آئین اور قانون کی مقررہ حدود سے تجاوز اختیارات سے ناجاز تجاوز کے مترادف ہے،دائرہ اختیار کے بغیر دیا گیا فیصلہ کالعدم اورغیرموثر ہوتا ہے،دائرہ اختیار کے بغیر فیصلے کو رم نان جوڈائس کے اصول  کی زد میں آتے ہیں،ہر عدالت اپنے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار کی پابند ہے،وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے دائرہ ہائے اختیار الگ الگ ہیں،وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے اختیارات ایک دوسرے پر حاوی  نہیں ،وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ ایک دوسرے کے اختیار میں مداخلت بھی نہیں کر سکتے۔

اداکارہ روما مائیکل اداکار شان بیگ سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

عدالت نے کہاکہ ایک ہی مقدمے پردو متوازی عدالتی دائرہ ہائے اختیار قانون میں قابل قبول نہیں،ایک ہی مقدمے میں ضمانت سپریم کورٹ اوراپیل وفاقی آئینی عدالت میں نہیں چل سکتی،جہاں قانون اپیل کا حق فراہم نہ کرے وہاں فریق اپنے پسند سے نیا قانونی راستہ اختیار نہیں کرسکتا، قانون فورم شاپنگ یعنی پسند کی عدالت منتخب کرنے کے رجحان کی اجازت نہیں دیتا، صرف فریقین کی خواہش یا رضا مندی سے عدالت دائرہ اختیار استعمال نہیں کرسکتی،عدالت فریقین کی منشاء یا خواہش پر لامحدود دائرہ اختیار استعمال نہیں  کر سکتی۔

آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا
  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم