ایران کا پانچواں اسرائیلی F-35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
ایرانی شہر ورامن کے گورنر کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک اور اسرائیلی F-35 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق ورامن کے گورنر حسین عباسی نے بتایا کہ فوج کے فضائی دفاعی نظام نے انتہائی جدید لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے تہران کے جنوب مشرق سے تقریباً 35 کلو میٹر دور شہر ورامن کے قریب اسرائیلی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔
واضح رہے کہ جمعے سے شروع ہونے والی ایران اسرائیل گشیدگی کے دوران یہ اسرائیل کا پانچواں لڑاکا طیارہ ہے جسے ایرانی مسلح افواج نے مار گرایا ہے۔
اس سے قبل ایران نے 2 اسرائیلی ایف 35 لڑاکا پائلٹس کو بھی حراست میں لینے کا دعویٰ کیا تھا، جن میں سے ایک خاتون پائلٹ ہے۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ایران کے ان دعوؤں کی تردید کی تھی۔
بعدازاں ایرانی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے اسرائیلی پائلٹس کی تصاویر جلد جاری کی جائیں گی۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لڑاکا طیارہ مار گرایا
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔