یوم استحصال کشمیر: یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی مزار قائد پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
کراچی:
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مزار قائد پر حاضری دی۔
مشعال ملک کی آمد پر پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی، انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قبر پر پھول رکھے، تلاوت اور فاتحہ خوانی کی، مزار پر حاضری کے بعد مشعال ملک نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
مشعال ملک نے مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج 5 اگست کشمیر کی آزادی کی تاریخ کا سیاح ترین دن ہے، 5 اگست 2019 کو کشمیریوں کا ڈیتھ وارنٹ نکالا گیا، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرخطے کی ترقی مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، بھارت کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنانے کیلئے آج ایک ہونا ہوگا، معرکہ حق میں پاکستانی میڈیا نے حقائق پرمبنی رپورٹنگ کی۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف قوانین پاس کئے جارہے ہیں، بھارت کا مستقبل بدترین دیکھ رہی ہوں، ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ اگربھارتی نہیں نکلے تو ان کا حال بھی یہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پرقبضہ کرنے کا ہر حربہ استعمال کیا، مودی ایک پاگل اور خبط الحواس آدمی ہے، یہ نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر کےلئے خطرے کی علامت ہے، ابھی بھی وقت ہے بھارتی عوام نکل آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ہرفورم پربات کی ہے، وقت آگیا ہے کہ حتمی حل کی طرف جائیں، کشمیرکامسئلہ ان کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مشعال ملک نے انہوں نے ملک کی کہا کہ
پڑھیں:
مودی کی ناکام پالیسیاں؛ بھارتی نوجوانوں کی تحریک بے قابو ہونے کا اندیشہ
بی جے پی(BJP) کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ سامنے آنے لگا، جہاں بھارت میں نوجوانوں کی تحریک بےقابو ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔
بھارتی نوجوانوں نے مودی سرکارکو چیلنج کرتے ہوئے کاکروچ پارٹی کی جانب سے نئی دہلی میں احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔ خدشہ ہے کہ پارٹی آہستہ آہستہ زور پکڑتی جائے گی کیونکہ بھارت کے اندر بےتحاشا تضادات اور گروہ بندی پائی جاتی ہے ۔
بھارت میں مودی سرکار نے ان گروہ بندیوں کو کم کرنے کے بجائے ان کو مزید مذہبی بنیادوں پر ہوا دے دی ہے، جہاں نوجوان جو نسلی، ذات اور مذہب کی بنیاد پر دھتکارے جا چکے ہیں، انہیں بھارت میں اپنا مستقبل تاریک نظر آتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کے کاکروچ پارٹی بےحد مقبول ہوتی جا رہی ہے ۔
نیپال اور بنگلادیش کے بعد بھارت میں کاکروچ پارٹی کی جین زی انقلابی تحریک زورپکڑنے لگی ہے۔ عالمی جریدے رائٹرزکےمطابق کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دِپکے نے کہا ہے کہ ہم اس تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گےاورمیں جلد بھارت آکراس تحریک کوآگے بڑھاؤں گا۔
مزیدپڑھیں:انتقال کی خبریں بے بنیاد،طاہرہ سید نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
ابھیجیت دِپکے کا کہنا ہے کہ خدشہ ہےکہ مجھےایئرپورٹ سے ہی گرفتارکرکےجیل بھیج دیا جائے گا لیکن مجھے کوئی پروا نہیں ہے۔
رائٹرز کے مطابق بے روزگاری،کرپشن اورپیپرلیک نے کروڑوں طلبہ کی زندگیوں کومذاق بنا دیا، یہی بحران اس تحریک کے اصل محرکات ہیں۔
سینئر وکیل پرشانت بھوشن کے مطابق مودی سرکاربھارت میں کسی بھی جین زی انقلاب سے بہت ڈری ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں بڑھتی بے روزگاری اورکرپشن پر نوجوانوں کا غصہ تباہ حال نظام کے خلاف ان کا حقیقی ردِعمل ہے۔ بھارت کی گرتی ہوئی معاشی صورتحال، گرتی ساکھ اورمودی سرکارکی انتہا پسندانہ پالیسیاں عوامی غم و غصے کی بنیاد بن رہی ہیں۔