ملک بھر میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان میں یکم ستمبر سے پولیو مہم شروع ہوگی اور ملک کے 99 اضلاع میں دو کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیو مہم میں دو لاکھ 40 ہزار سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں بھی گھر گھر ویکسین پلائی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پولیو اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ گیا، والدین ہر مہم میں بچوں کو پولیو کے دو قطرے لازمی پلائیں۔
ماہرین صحت نے بتایا کہ بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کرایا جائے۔
پولیو پروگرام نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران بی رول اور تصاویر میڈیا کے لیے دستیاب ہوں گی، مہم کے دوران میڈیا ٹیموں کو فیلڈ رسائی بھی فراہم کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیو مہم
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔