Daily Mumtaz:
2026-07-24@15:32:07 GMT

ملائکہ اروڑا نے فٹ رہنے کے 3 بنیادی اصول بتا دیے

اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT

ملائکہ اروڑا نے فٹ رہنے کے 3 بنیادی اصول بتا دیے

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ملائکہ اروڑا نے 50 سال کی عمر میں بھی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے تین اہم اصول شیئر کیے ہیں، جو انہیں بڑھتی عمر کے باوجود تندرست رہنے میں مدد دیتے ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق، ملائکہ اروڑا کو بالی وڈ میں فٹنس کی مثال کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے بڑھتی عمر کے ساتھ اپنے فٹنس روتین کو بے مثال انداز میں برقرار رکھا ہے۔ اداکارہ سوہا علی خان کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے 51 سالہ ملائکہ نے اپنے فٹنس راز اور زندگی کے اصولوں کا ذکر کیا۔
ملائکہ کا کہنا تھا کہ میں 50 سال کی ہوگئی ہوں، لیکن یہ صرف ایک نمبر ہے۔ یہ میری شناخت یا شخصیت نہیں بتاتا۔” ان کا کھانے کے بارے میں نقطہ نظر سادگی اور قدرتی غذا پر مرکوز ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ سادہ اور گھر کا پکایا کھانا کھائیں، اور مجھے گھی سب سے زیادہ پسند ہے۔ ان کے مطابق، نیند، پانی، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی جیسے بنیادی اصولوں کا خیال رکھنے سے زندگی میں بڑا فرق آتا ہے۔
ملائکہ اروڑا نے مزید کہا کہ “ورزش کے بعد سپلیمنٹس کی بجائے گھر کا کھانا کھائیں، اور اگر پروٹین شیک پینا ہو تو کیلے، کھجور اور میوے بہترین انتخاب ہیں۔ وہ زیادہ ورزش کرنے کے بجائے ایک متوازن روٹین کی طرف بھی اشارہ کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “میں جلدی اٹھتی ہوں، ورزش کرتی ہوں، اور پھر پیٹ بھر کر کھاتی ہوں۔
یہ اصول ملائکہ اروڑا کی تندرست زندگی اور فٹنس کے راز کی نمائندگی کرتے ہیں، جو نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی سکون کی جانب بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ملائکہ اروڑا

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی