راولپنڈی (نیوزڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انصاف کو عام کیا جائے، عوام کو سہولت ملے تو ہی ملک میں امن و سکون قائم ہوگا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جج صاحب کی طبیعت ناساز تھی، ہماری صرف حاضری لگائی گئی۔ میرے بھتیجے کو فیصل آباد میں چار مقدمات میں دس دس سال کی سزا سنائی گئی ہے، حالانکہ وہ کبھی فیصل آباد گیا ہی نہیں۔ جرح کی اجازت تک نہیں دی گئی، وکیل اور گواہ دونوں سرکاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کی دھجیاں بکھر گئی ہیں۔ جن غریب ورکرز کو سزائیں دی جا رہی ہیں، ان کے گھروں میں فاقے ہیں، بچوں کی فیس دینے تک کے پیسے نہیں۔ ایسے حالات میں انصاف کو رسوا کیا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں ایسا نظام عدل قائم ہونا چاہیے جس پر عوام کو اعتماد ہو۔ انصاف سب کے لیے یکساں ہوگا تو ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔

کالا باغ ڈیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں 16 سے 17 بار وزارتیں سنبھالیں اور ہر بار ڈیم بنانے کی کوشش کی، لیکن سندھ کے لوگ کالا باغ ڈیم کو قبول نہیں کرتے۔ بھارت کی آبی جارحیت نے پاکستان کے کسان کو تباہ کر دیا ہے، اس لیے کسانوں کی حقیقی مدد کرنا ناگزیر ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار