پاک بحریہ کے تین سینئر افسران ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
پاک بحریہ کے تین سینئر افسران کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ ترقی پانے والوں میں کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی شامل ہیں۔ تینوں افسران کا کیریئر پیشہ ورانہ مہارت، قائدانہ صلاحیتوں اور دفاعی خدمات سے بھرپور رہا ہے۔
ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان1993 میں پاک بحریہ کی سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کرنے والے ریئر ایڈمرل شاہنواز خان، نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔انہوں نے جنرل اسٹورز ڈپو، پی این ایس رضا اور نیول ہیڈکوارٹرز میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ اس وقت وہ وزارت دفاعی پیداوار میں ڈائریکٹر جنرل میونیشن پروڈکشنز کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
ریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملکریئر ایڈمرل عاصم سہیل ملک نے 1995 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ بین الاقوامی سطح پر تربیت یافتہ آفیسر ہیں جنہوں نے بنگلادیش، چین اور پاکستان سے دفاعی تعلیم حاصل کی۔ان کی کمانڈنگ تقرریوں میں پی این ایس ضرار، پی این ایس شمشیر، کمانڈر 9 آگزلری اسکوارڈن اور چیف آف اسٹاف، کمانڈر پاکستان فلیٹ شامل ہیں۔وہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے کمانڈر بھی رہ چکے ہیں اور اس وقت نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں DGC4I کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی1996 میں آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کرنے والے ریئر ایڈمرل سہیل عزمی نے رائل نیول کالج (برطانیہ)، نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ان کی خدمات میں پی این ایس نصر، نیول اکیڈمی، کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (بحرین) اور نیوی وار کالج میں اہم تقرریاں شامل ہیں۔وہ اس وقت کمانڈر سینٹرل پنجاب اور کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل پی این ایس
پڑھیں:
چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔
پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔
ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔
کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔
تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔