پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ انہیں ایک روز قبل لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) سے ضمانت ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور

علیمہ خان کے صاحبزادے شیرشاہ کو پولیس نے 22 اگست کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ انہیں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد 28 اگست کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل شیرشاہ کے بھائی شہر یز خان بھی ضمانت پر رہا ہوئے تھے، دونوں بھائیوں پر 9 مئی 2023 کے جناح ہاؤس حملے کے کیس میں نامزدگی تھی۔

شیر شاہ خان @KhanShershah کو بالآخر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ یہ ایک بہترین ٹیم ورک تھا جس میں @QasimZamanK , @taimur_malik , #AliAmmar کی سپورٹ سے ممکن ہوا۔ الحمدللہ pic.

twitter.com/lD7iG9nFZ4

— Rana Mudassar Umer (@MudassarUmer4) September 5, 2025

جمعے کے روز اے ٹی سی کے جج منظر علی گِل نے کیس کی سماعت کی، جہاں شیرشاہ کے وکیل رانا مدثر عمر نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ تاحال ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہا ہے، ملزم کو غیر معینہ مدت تک جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

وکیل نے کہا کہ شیرشاہ کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، نہ ہی وہ کسی ہنگامے میں شریک تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ محض ایک ملزم کی نشاندہی پر کسی کو ملوث نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شیرشاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا، بشرطیکہ وہ کسی اور کیس میں مطلوب نہ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

9مئی کیس we news بھانجے بیٹے پی ٹی آئی ضمانت علیمہ خان عمران خان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 9مئی کیس بھانجے بیٹے پی ٹی ا ئی علیمہ خان دیا گیا خان کے

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین