data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایک حیران کن اور خطرناک انداز میں بھارت پہنچ گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ لڑکا قندوز شہر سے تعلق رکھتا ہے اور اُس نے نجی ایئر لائن کی پرواز RQ-4401 کے پہیوں میں چھپ کر کابل سے نئی دہلی کا سفر کیا۔ طیارہ لینڈ ہونے کے بعد لڑکا دہلی ایئرپورٹ کے رن وے پر اکیلا گھومتا ہوا ملا، جسے فوراً بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ لڑکے نے یہ سفر صرف تجسس کی وجہ سے کیا۔ اُس نے بتایا کہ وہ ایران جانا چاہتا تھا مگر یہ بھی نہیں جانتا تھا کہ جہاز اصل میں نئی دہلی جا رہا ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد اُسے اسی پرواز کے ذریعے واپس کابل بھیج دیا۔ لڑکے کے پاس سے ایک چھوٹا سا سرخ رنگ کا آڈیو اسپیکر بھی ملا۔

بھارتی حکام کے مطابق لڑکا کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی چیک سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا اور مسافروں کے پیچھے پیچھے جہاز کے لینڈنگ گیئر کے خانے میں جا چھپا۔ یہ واقعہ افغانستان کی ایئرپورٹ سیکیورٹی پر بھی بڑے سوالات کھڑا کر رہا ہے، جس پر سرحدی پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارے کے پہیوں میں چھپ کر سفر کرنا نہایت جان لیوا عمل ہے۔ اس دوران شدید سردی اور آکسیجن کی کمی کے باعث زندہ بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ اکثر افراد لینڈنگ کے وقت پہیے کھلنے پر نیچے گر کر ہلاک ہو جاتے ہیں، جبکہ اس 13 سالہ لڑکے کا زندہ بچ جانا ایک معجزہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک شیخ یاسین

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا