میلاد النبی (ص) کی مناسبت پر مسجد امام مہدی (عج) سرینگر میں پروگرام
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ کامیابی صرف خواب دیکھنے سے نہیں آتی بلکہ عزم، نظم و ضبط اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
میلاد النبی (ص) کی مناسبت پر مسجد امام مہدی (ع) سرینگر میں پروگرام

اسلام ٹائمز۔ مسجد امام مہدی (عج) سید میراک شاہ کالونی حبک سرینگر میں میلاد النبی (ص) اور امام جعفر صادق کی بابرکت یاد میں ایک پُروقار تقریب بعنوان "یوتھ ایکسیلنس ایپریسی ایشن سیمینار 2025ء" منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سراہنا اور انہیں بہتر مستقبل کے لئے حوصلہ دینا تھا۔ تقریب میں نوجوان طلبہ، کھلاڑیوں، والدین، معززینِ محلہ اور علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا مرکزی موضوع "آج کے نوجوان، کل کے معمار" رکھا گیا جس کے تحت نوجوانوں کی علمی، دینی اور کھیلوں کے میدان میں کاوشوں کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر اُن نوجوانوں کو خصوصی طور پر اعزازات سے نوازا گیا جنہوں نے حال ہی میں منعقدہ "کھیلو انڈیا واٹر فیسٹیول 2025ء" میں شرکت کی اور تمغے جیت کر وادی کا نام روشن کیا۔ نوجوان کھلاڑیوں کو توصیفی اسناد اور کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں تاکہ انہیں مزید حوصلہ ملے اور دیگر نوجوان بھی ان سے ترغیب حاصل کریں۔تقریب کے مہمان خصوصی معروف عالم دین مولانا سبط شبیر قمی تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو محنت، استقامت اور دینی اصولوں پر قائم رہنے کی تلقین کی۔ مولانا سبط شبیر قمی نے کہا کہ کامیابی صرف خواب دیکھنے سے نہیں آتی بلکہ عزم، نظم و ضبط اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملت کا سرمایہ اور کل کے معمار ہیں، آپ کے آج کے اعمال ہی امت کے کل کا تعین کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو دینی ذمہ داریوں اور دنیاوی کامیابیوں کے درمیان توازن قائم رکھنا چاہیئے تاکہ ایک بہتر اور مضبوط معاشرہ تشکیل پا سکے۔ یہ تقریب مسجد کمیٹی اور مقامی رضاکاروں کی کوششوں سے منعقد ہوئی جس کا مقصد نوجوانوں کی ہمہ جہت تربیت اور انہیں مثبت سمت میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ پروگرام کا اختتام دعا پر ہوا جس میں نوجوانوں کی کامیابی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی مناسبت پر مسجد امام مہدی سرینگر میں پروگرام میلاد النبی نوجوانوں کی کہا کہ
پڑھیں:
انڈونیشیا میں نماز جمعہ کے دوران خوفناک دھماکا، 54 نمازی زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے سے کم از کم 54 افراد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق دھماکا ایک تعلیمی ادارے کی مسجد میں اس وقت ہوا جب نمازِ جمعہ ادا کی جا رہی تھی۔ زخمیوں میں متعدد اساتذہ اور طلبہ بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
پولیس اور امدادی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک بندوق اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، جس کے باعث حکام کو شبہ ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے پس منظر کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔