اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جنگ مزید خطرناک اور مہلک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جہاں شہریوں کو مسلسل بمباری کا سامنا ہے اور سکولوں، ہسپتالوں اور پناہ گاہوں کو اندھا دھند حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال یوکرین میں جنگی محاذ پر حالات خطرناک رہے اور شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر حملے دیکھنے کو ملے۔

سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2024 کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ رہی۔ فروری 2022 میں روسی حملے کے آغاز سے اب تک تین ہزار بچوں سمیت 50 ہزار سے زیادہ یوکرینی شہری ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

Tweet URL

روس نے بھی اپنے علاقوں پر یوکرین کے حملوں میں شہری ہلاکتوں کے بارے میں بتایا ہے لیکن ان کی تعداد بہت کم ہے اور دفتر برائے انسانی حقوق ان اعدادوشمار کی تصدیق نہیں کر سکا۔

ماورائے عدالت ہلاکتیں

ہائی کمشنر نے بتایا ہے ان کے دفتر کو بین الاقوامی قانون کے خلاف شہریوں کو ناجائز قید میں ڈالنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ متعدد واقعات میں مقبوضہ یوکرینی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو سرراہ بلاوجہ گرفتار کر کے ہفتوں، مہینوں یا بعض اوقات ایک سے زیادہ برس تک قید میں رکھا گیا۔ بیشتر واقعات میں یہ گرفتاریاں جبری گمشدگی کے ذمرے میں آ سکتی ہیں۔

دفتر نے ایسے 90 واقعات ریکارڈ کیے ہیں جن میں یوکرینی شہریوں کو روسی حکام نے حراست میں لینے کے بعد ماورائے عدالت قتل کر دیا۔ ایسے 38 افراد کی اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں جو تشدد، طبی سہولیات کی کمی یا زیرحراست غیرانسانی حالات کے باعث ہلاک ہوئے۔

یوکرینی حکام کی جانب سے بھی جنگی قیدیوں کے ساتھ تشدد اور ناروا سلوک کے واقعات پیش آئے ہیں۔

اگرچہ یوکرینی حکومت نے قید خانوں کے حالات میں بہتری لانے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں تاہم، اس معاملے میں جوابدہی کی کمی تاحال برقرار ہے۔

ہائی کمشنر نے کہا کہ روسی حکام یوکرین کے مقبوضہ جنوبی اور مشرقی علاقوں میں شہریوں کے انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ مقامی آبادی پر روسی شہریت حاصل کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے اور قابض حکام سکولوں میں روس کا تعلیمی نصاب نافذ کر رہے ہیں جو کہ یوکرینی شناخت کو ختم کرنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔

بین الاقوامی قوانین

وولکر ترک نے جنگ بند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں اور جنگی قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل، ان پر تشدد، ناروا سلوک اور جنسی تشدد کو فوری طور پر بند کرے اور بلاجواز گرفتاریوں کا خاتمہ کرے۔

انہوں نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے زیرقبضہ علاقوں میں بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے، تمام حراستی مراکز پر حکام کی موثر نگرانی کو یقینی بنائے اور ان مقامات تک آزاد مبصرین کو مکمل رسائی دے جہاں یوکرینی شہریوں کو قید رکھا گیا ہے۔

انہوں نے یوکرین سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرے اور قیدیوں کو تشدد، ناروا سلوک اور جنسی تشدد سے تحفظ فراہم کرے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بین الاقوامی علاقوں میں شہریوں کو ہے اور

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق