جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے کی خبروں پر انہی کی عدالت میں تذکرہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
اسلام آباد:
جسٹس طارق جہانگیری کے استعفے سے متعلق خبروں پر ان کی اپنی عدالتی کارروائی میں تذکرہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ حافظ عرفات احمد نے جسٹس طارق جہانگیری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تشویش ناک خبریں ہمیں سننے کو مل رہی ہیں ۔ آپ جیسے آزاد منش ججز سے ہی یہ نظام توانا رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم جو سن رہے ہیں وہ بے پناہ افسوس والی بات ہے ۔ آپ نے اس عدالت کے لیے بہت کچھ کام کیا ہے ۔ ہمیں ایسی خبریں نہیں سننی ۔ آپ جیسے آزاد منش ججز کا اس نظام میں ہونا ضروری ہیں ۔
دوسری جانب جسٹس طارق جہانگیری نے حافظ عرفات کی بات سنی لیکن اس پر کوئی کمنٹ نہیں کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جسٹس طارق جہانگیری
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔