افغانستان سے منشیات نوجوان نسل کو نقصان پہنچا رہی ہے،محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہے کہ ایئرپورٹس پر منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے۔ حکومت انسداد منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ آج بھی افغانستان سے منشیات درجنوں ممالک میں پہنچ کر نوجوان نسل کو شدید نقصان پہنچا رہی ہے، انسداد منشیات کے لیے امریکا کی پیشکش کردہ ٹیکنیکل سپورٹ کا خیر مقدم کیا
جائے گا۔ وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسداد منشیات اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا، دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منشیات کی روک تھام، معلومات کے تبادلے اور مربوط حکمت عملی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔امریکی سفیر نے انسداد منشیات اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے ہرممکن تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی جبکہ محسن نقوی نے بتایا کہ غیر قانونی امیگریشن کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایئرپورٹس پر منشیات کیسز کی نشاندہی اولین ترجیح ہے اور ملک کے تمام ائرپورٹس پر جدید ترین اسکیننگ مشینیں نصب کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی سطح پر غفلت یا کمزوری باقی نہ رہے، حکومت انسداد منشیات کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: غیر قانونی امیگریشن انسداد منشیات کی روک تھام کے لیے
پڑھیں:
انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پولیس کی کارروائی، 60 کلو منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: انسدادِ منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی لائی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی جبکہ اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اسی سلسلے میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور ٹاسک فورس نے پنجاب سے آنے والی ایک مسافر کوچ کو روک کر اس کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی۔
تلاشی کے دوران 60 کلو سے زائد اعلیٰ معیار کی منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے، پولیس کے مطابق یہ منشیات کراچی کے مختلف اڈوں اور مقامات پر سپلائی کی جانی تھی۔
کارروائی کے دوران پولیس نے منشیات اسمگلر غلام حسین سمیت مسافر کوچ کے ڈرائیور جاوید اور کنڈیکٹر رضوان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد سے ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اُن کے سابقہ ریکارڈ کی بھی جانچ کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران انسداد منشیات ٹاسک فورس نے گلستان جوہر، پاک کالونی، ملیر اور دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط کی ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں منشیات کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور اس دھندے میں ملوث کسی شخص کو رعایت نہیں دی جائے گی۔