برلن: امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو تعمیری قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برلن میں ہونے والی اس ملاقات میں یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی وفد کے درمیان تقریباً پانچ گھنٹے تک تفصیلی بات چیت ہوئی۔ امریکی وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور دیگر حکام شامل تھے۔

ملاقات کے بعد اسٹیو وٹکوف نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مذاکرات کے دوران اہم پیش رفت ہوئی اور امن منصوبے سمیت متعدد حساس اور اہم امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں امن معاہدے کے 20 نکاتی مسودے، اقتصادی تعاون کے ایجنڈے اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے بات چیت کو مثبت قرار دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اور یوکرینی وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج متوقع ہے، جس میں امن معاہدے کے خدوخال کو مزید حتمی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا