Nawaiwaqt:
2026-07-24@04:06:12 GMT

پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی سے جھینگوں کی افزائش کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 15th, December 2025 GMT

پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی سے جھینگوں کی افزائش کا آغاز

پنجاب میں بلیو اکانومی کے نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے جھینگوں کی افزائش شروع کردی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جھینگوں کی افزائش، آبی زراعت اور ویلیو چین کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے جو صوبے میں بلیو اکانومی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔ وزیراعلیٰ کے مطابق 100 ایکڑ اراضی پر جھینگوں کی افزائش کے آزمائشی اور تحقیقی منصوبے کے کامیاب نتائج کے بعد اس صنعت کا باقاعدہ آغاز ممکن ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ سائنسی تحقیق پر مبنی یہ منصوبہ پنجاب کی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ مریم نواز شریف نے بتایا کہ اس جامع منصوبے میں جدید ہیچریز، ایکوا مالز، پروسیسنگ پلانٹس، کولڈ سٹوریج سہولیات اور مربوط ٹرانسپورٹ چین شامل ہے تاکہ جھینگوں کی پیداوار سے لے کر برآمدات تک ایک مکمل ویلیو چین قائم کی جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ مارچ 2026 تک مظفرگڑھ اور سرگودھا میں 5 ہزار 300 ایکڑ پر مشتمل جھینگا سٹیٹس قائم کیے جائیں گے،یہ منصوبہ عالمی تحقیق و ترقی اور جدید آبی زرعی ٹیکنالوجیز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، تھائی لینڈ، ایکواڈور، آسٹریلیا اور میکسیکو کے عالمی معیار کے ماہرین کی معاونت حاصل کی گئی ہے، جس سے اس منصوبے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، مشینری موقع پر موجود ہے اور متعلقہ ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں، جبکہ مزید 2 ہزار 600 ایکڑ اراضی کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈی بھی جاری ہے، آئندہ سال کے آغاز میں اس منصوبے کو کسانوں کے لیے حتمی شکل دی جائے گی۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جھینگوں کی افزائش

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن