آئی ایل ٹی 20 ؛ ڈیزرٹ وائپرز کی شاندار فتح، پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 December, 2025 سب نیوز

دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 میں ڈیزرٹ وائپرز نے دبئی کیپیٹلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ یہ فتح وائپرز کے لیے تاریخی بھی ثابت ہوئی، کیونکہ وہ ٹورنامنٹ کی تاریخ میں مسلسل چھ میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دبئی کیپیٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ جواب میں ڈیزرٹ وائپرز نے آل راؤنڈر سیم کرن کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہدف 19.

4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔وائپرز کی اننگز کا آغاز میکس ہولڈن نے جارحانہ انداز میں کیا، جنہوں نے 22 گیندوں پر 34 رنز اسکور کیے۔

حسن نواز نے بھی تیز رفتار 31 رنز بنا کر اسکور بورڈ کو متحرک رکھا۔ تاہم میچ کا اصل فیصلہ کن کردار سیم کرن رہے، جنہوں نے 33 گیندوں پر ناقابلِ شکست 52 رنز بنائے، جس میں دو چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ انہوں نے بولنگ میں بھی دو اہم وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔دبئی کیپیٹلز کی جانب سے لیوس ڈوپلوا نے 44 گیندوں پر 54 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ جارڈن کاکس نے 30 گیندوں پر ناقابلِ شکست 49 رنز بنائے۔ کپتان داسن شاناکا نے بھی آخری اوورز میں 18 گیندوں پر 29 رنز جوڑ کر اسکور کو مضبوط بنایا، تاہم ٹیم ایک مسابقتی مجموعے کے باوجود فتح حاصل نہ کر سکی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں جدید ترین میزائل کا کامیاب تجربہ شایان جہانگیر کی 99 رنز کی شاندار اننگز، دبئی کیپیٹلز کی نائٹ رائیڈرز کے خلاف سنسنی خیز فتح آئی ایل ٹی 20:ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی اینڈی فلاور نے آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کو ٹیلنٹ سے بھرپور اور انقلابی قرار دے دیا آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی نیشنل گیمز: واپڈا اور نیوی کے کھلاڑیوں میں جھڑپ، معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا ٹی 20 ولڈکپ کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے جاری پوسٹر میں پاکستانی کپتان کی تصویر غائب، شائقین برہم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دبئی کیپیٹلز ڈیزرٹ وائپرز ا ئی ایل ٹی 20 گیندوں پر کی شاندار کے لیے کر لیا

پڑھیں:

ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز شاندار اور رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا، جہاں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ باوقار انداز میں مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستان ایونٹ میں 6 مختلف کھیلوں میں حصہ لے گا اور تمغوں کی سب سے زیادہ امید ارشد ندیم سے وابستہ ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں 23ویں کامن ویلتھ گیمز کا آغاز جمعرات کو ہائیڈرو ایرینا میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور منفرد افتتاحی تقریب سے ہوا، جس نے اسکاٹ لینڈ کی بھرپور ثقافتی روایات کو جدید انداز میں پیش کرتے ہوئے گیمز کی تاریخ کی یادگار افتتاحی تقریبات میں اپنا مقام بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیے کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

افتتاحی تقریب میں سینکڑوں کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین نے شرکت کی۔ موسیقی، دلکش روشنیوں، جدید بصری اثرات اور فنکارانہ پرفارمنسز نے پورے ایرینا کو جشن کے رنگوں میں رنگ دیا، جبکہ دولتِ مشترکہ کے مختلف رکن ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

27 رکنی پاکستانی دستہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی ریکارڈ ہولڈر جیولن تھروور ارشد ندیم کی قیادت میں میدان میں داخل ہوا۔ مارچ پاسٹ کے دوران ارشد ندیم نے قومی پرچم تھام رکھا تھا۔ اس بار روایت سے ہٹ کر کھلاڑیوں کی پریڈ انگریزی حروفِ تہجی کے بجائے براعظموں کی بنیاد پر ترتیب دی گئی، جس کے تحت سب سے پہلے افریقی ممالک کے دستے اور اس کے بعد ایشیائی ممالک کے کھلاڑی میدان میں آئے۔

پاکستان کامن ویلتھ گیمز میں 6 مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا، جن میں ایتھلیٹکس، باکسنگ، جمناسٹکس، جوڈو، لان بولز اور تیراکی شامل ہیں۔

قومی دستے کی سب سے بڑی امید ارشد ندیم ہیں، جنہوں نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کے باعث ایک بار پھر پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی توقعات کو مضبوط کر دیا ہے۔

ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے ان کھیلوں میں دولتِ مشترکہ کے بہترین ایتھلیٹس مختلف مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے، جبکہ پاکستان خصوصاً ایتھلیٹکس اور باکسنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے اپنے تمغوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

23ویں کامن ویلتھ گیمز اسکاٹ لینڈ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کھیل گلاسگو

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمتوں کا شاندار موقع! ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے تک
  • پاپ کوئین میڈونا کی شاندار واپسی، ’کنفیشنز 2‘ بل بورڈ 200 پر نمبر ون
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی