نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے ) نے صارفین کو واٹس ایپ ہیک ہوجانے کی صورت ایمرجنسی پروٹوکول سے آگاہ کردیا۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق اگر آپ کا واٹس ایپ ہیک ہو جائے اور آپ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی کھو دیں  یا پھر  آپ کو شک ہو کہ کوئی اور اسے استعمال کررہا ہے تو فوراً دوبارہ رجسٹر (Re-Register) کریں ، واٹس ایپ کو ان انسٹال (Uninstall) کرکے دوبارہ انسٹال کریں۔واٹس ایپ لاگ ان کرنے کے لیے اپنا فون نمبر درج کریں، آپ کو  ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، اسے فوراً درج کریں۔حکام کے مطابق کوڈ کا فائدہ یہ ہوگا کہ کوڈ درج کرتے  ہی ہیکر کے موبائل سے آپ کا واٹس ایپ فوراً  لاگ آؤٹ ہو جائے گا کیونکہ واٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک موبائل پر ایکٹیو رہ سکتا ہے۔ حکام کے مطابق اگر ہیکر نے "Two-Step Verification" آن کر دی ہے اور آپ کو PIN نہیں معلوم تو واٹس ایپ آپ کو 7 دن انتظار کرنے کا کہہ سکتا ہے، ان 7 روز کے انتظار سے بالکل پریشان نہ ہوں۔جب تک آپ نے ایس ایم ایس  کوڈ (اسٹیپ 1) درج کردیا ہے، ہیکر لاگ آؤٹ ہو چکا ہے، اس انتظار کے دوران کوئی بھی آپ کا اکاؤنٹ استعمال نہیں کر سکتا اور نہ ہی پیغامات پڑھ سکتا ہے۔حکام کے مطابق اگر آپ نے پہلے ای میل ایڈریس لنک کیا ہوا تھا، تو "Forgot PIN" پر کلک کریں اور انتظار کیے بغیر فوراً اپنا PIN ری سیٹ کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی