صدر آصف زرداری نے مودی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ روٹی گولی کی بات کرنے والا یاد رکھے، گولیاں ہم ماریں گے، بھارت شکر منائے کہ فیلڈ مارشل اور ایئر چیف نے بھارت پر رحم کیا، ورنہ ان کے سارے جہاز گرا سکتے تھے، بھارت بڑی طاقت ہے لیکن پاکستان کے صدر، وزیراعظم، آرمی چیف اور ایئر چیف والا دل گردہ کہاں سے لائے گا۔

بےنظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ مودی کو پتا چل گیا پاکستان مذاق نہیں، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، خود کو دنیا کی بڑی معیشت کہنے والے چار دن جنگ نہیں کر سکے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کھپے کا نعرہ بی بی کا ہی نعرہ تھا، آج کے دن پیپلز پارٹی نے پاکستان بچایا تھا، پاکستان قیامت تک چلتا رہے گا، کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو یاد رکھے یہاں زرداری بیٹھا ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والا یاد رکھے یہاں پیپلز پارٹی اور جیالے موجود ہیں۔

صدر زرداری نے چین سے وہ طیارے منگوائے جس نے بھارت کے 6 جہاز گرا کر جنگ میں کامیابی حاصل کی، بلاول بھٹو

گڑھی خدا بخش میں کارکنوں کے لیے20 ایکڑ پر مشتمل مرکزی پنڈال تیار کیا گیا ہے، برسی کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے ساڑھے 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ ہم نے ایسا چیف بنایا جس نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت 4 دن تک اپنی ٹانگوں پر کھڑا نہ رہ سکا، اگر کسی نے پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ میرے ملٹری سیکریٹری نے کہا سر جنگ شروع ہوگئی ہے، بنکر میں چلیں، میں نے اپنے ملٹری سیکریٹری کو کہا ہم میدان میں مرتے ہیں، ہم تیار ہیں۔

صدر زرداری نے کہا کہ ہم لڑنا نہیں چاہتے لیکن جو بھی ہاتھ ہماری طرف بڑھے گا تو جواب دیں گے، کوئی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو یاد رکھے ہمارا چیف ان کو ناکوں چنے چبوا دے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بیوقوف آدمی نے چار سال میں دنیا بھر سے ہمارے تعلقات خراب کیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: زرداری نے کہا کہ یاد رکھے

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا