Daily Pakistan:
2026-07-24@00:53:38 GMT

ہم غیرمشروط مذاکرات نہیں کریں گے، معاون خصوصی پختونخوا

اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT

ہم غیرمشروط مذاکرات نہیں کریں گے، معاون خصوصی پختونخوا

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ ہم غیرمشروط مذاکرات نہیں کریں گے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا ہے کہ تمام ذمہ داری محمود اچکزئی اور علامہ ناصرعباس کوسونپی گئی ہے، محمود اچکزئی جوبھی فیصلہ کریں گے تحریک انصاف اس کو تسلیم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم غیرمشروط مذاکرات نہیں کریں گے، مذاکرات کیلئے ہماری شرائط میں نئے انتخابات کرانا شامل ہے، نئے الیکشن کمشنرکےتحت عام انتخابات کرانا، بانی پی ٹی آئی تک پارٹی رہنماؤں، خاندان کی رسائی بھی ہمارے شرائط میں شامل ہے۔

تائیوان میں شدید زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کریں گے

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی