بھارت خود کو 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے مگر وہ ہماری طرح کا بہادر فیلڈ مارشل کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
بھارت خود کو 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے مگر وہ ہماری طرح کا بہادر فیلڈ مارشل کہاں سے لائے گا؟ صدر زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 27 December, 2025 سب نیوز
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت خود کو ہم سے 10 گنا بڑا ملک کہتا ہے مگر وہ ہمارا جیسا بہادر فیلڈ مارشل کہاں سے لائے گا۔ گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 18ویں شہادت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی بی کی شہادت ہمیں تقسیم کرنے کا دن تھا مگر میں نے بے نظیر کی روح جو کہہ رہی تھی اس کے مطابق پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہے گا کیونکہ ہماری فوج نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ انہیں معلوم ہوا یہ کھیل نہیں ہے اور مودی کو اندازہ ہوگیا کہ جنگ کھیل نہیں، پاکستان پاکستان ہے، ہم مسلمان اور شہادت کے متمنی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ لوگوں نے لحاظ کیا، ورنہ بھارت کو معلوم ہوجاتا اور پاک فضائیہ کے شاہین ان کے سارے جہاز بشمول وکرم بھی گرا دیتے، اگر دوبارہ کسی ملک نے بھی دیکھا تو یاد رکھے یہاں آصف زرداری، پیپلزپارٹی اور بھٹو صاحب کے وارث بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے میدان کیلیے تیار ہیں، ہتھیار اٹھائیں گے اور جانوں کی قربانی دیں گے، تم کیا مارو گے ہم تمھیں گولی ماریں گے، بھارت خود کو ہم سے دس گنا بڑا ملک کہتا ہے، مگر چار دن ٹانگیں کھڑی نہیں ہوسکیں۔صدر زرداری نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دل گردا کہاں سے لا گے جو ہمارے فیلڈ مارشل، وزیراعظم، فضائیہ سربراہ کا ہے، اس کیلیے شہادت کی امید، دعا کرنی ہے، میں نے چار دن پہلے ہی بتادیا تھا کہ جنگ ہونی۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ مئی میں ہونے والی جنگ کے دوران مجھے بنکر میں جانے کا مشورہ ملا مگر میں نے انکار کیا کیونکہ موت وہاں بھی آجاتی، اگر دوبارہ کبھی بھی ضرورت ہوئی تو جان، مال سب کچھ لگانے کو تیار ہیں، ہمیں پاکستان کو اور عوام کو بچانا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ ورکرز کو باہر نکالوں بلکہ ہمیشہ کہا کہ میں انکا خود مقابلہ کروں گا، یہ مجھے بی بی سے ملا، ہم اکیلے ہی دشمن کیلیے کافی ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے دشمن سے ہماری نسلیں بھی لڑیں گی اور بعد کی نسلیں بھی لڑیں گی، میں واضح کرتا ہوں کہ ہم جنگ کے شوقین نہیں مگر کسی نے گریبان میں ہاتھ ڈالا تو طمانچہ ماریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ایسا چیف بیٹھا ہے جو ناکو چنے چبوا دے گی، ہم نے پہلے سے بندوبست کر کے رکھا ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ ملک میں مسائل اور تکالیف ہیں وہ آہستہ آہستہ کم ہوں گی، ایک بے وقوف نے ساڑھے چار سال میں سب سے تعلقات خراب اور معیشت تباہ کروائی مگر اب ہمارے تعلقات بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ان میں جنرل عاصم منیر بھی ہمارے ساتھ ساتھ ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل پیپلزپارٹی نے اور عوام نے بنایا ہے، آپ بے فکر سوئیں، آپ کی آنے والی نسلوں کا میں ضامن ہوں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملائیشیا؛ کرپشن الزامات پر آرمی چیف کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا؛ تحقیقات شروع اگلی خبرافغان صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طالبان کے 3 اہلکار ہلاک کرنے کا دعوی انڈر 19سہہ ملکی سیریز: پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا پاکستان میں ایران کے سفیر امیری رضا مقدم کا بے نظیر بھٹو کو 18ویں برسی پر خراج تحسین پی ٹی آئی برطانیہ نے فیلڈ مارشل سے متعلق خاتون کی تقریر سے اظہارلاتعلقی کا اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا حکومت نے عادل راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائدکردی صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ فورا واپس لے؛ صومالیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج جرمنی نے سنگین جرائم میں ملوث ایک اور افغان تارکین وطن کو ملک بدر کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زرداری نے کہا کہ بھارت خود کو فیلڈ مارشل کہاں سے
پڑھیں:
سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹواقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔
اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔
صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔
قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔
صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔