data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مغربی کنارے کے شہر رملہ میں اسرائیلی فوج نے مسلم دشمنی کی انتہا کردی اس ناپاک حرکت کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رملہ میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی نے جان بوجھ کر سڑک کنارے نماز ادا کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے ٹکر ماردی۔

وائرل ویڈیو میں کندھے پر رائفل لٹکائے ایک اسرائیلی فوجی کی گاڑی کی ٹکر سے فلسطینی نمازی زمین پر گر جاتا ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود دیگر فوجی اہلکار چیختے ہوئے اس فلسطینی نوجوان کو وہاں سے ہٹ جانے کا کہتے دکھائی دیتے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق فلسطینی نوجوان کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

متاثرہ نوجوان کے والد مجدي ابو مخو نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے کی دونوں ٹانگوں میں شدید درد ہے۔ ان کے مطابق حملے کے دوران فوجی اہلکار نے مرچوں کا اسپرے بھی استعمال کیا۔

یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مغربی کنارے میں تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے حملوں میں 750 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان

پُرتعیش گاڑیاں بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فراری کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی منظرِ عام پر آتے ہی شدید تنقید کی زد میں آ گئی، جس کے اثرات کمپنی کی مارکیٹ پوزیشن پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

’لُوچے‘نامی اس نئی الیکٹرک گاڑی کو معروف ڈیزائنر سر جونی آئیو کے تخلیقی وژن کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اطالوی زبان میں ’لُوچے‘  کا مطلب ’روشنی‘ ہے۔ تاہم، گاڑی کا ڈیزائن اور مجموعی تصور صارفین اور ناقدین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔

فراری کی تاریخ میں پہلی بار متعارف کرائی گئی پانچ نشستوں والی اس الیکٹرک گاڑی کو غیرمعمولی کارکردگی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ گاڑی محض ڈھائی سیکنڈ میں صفر سے 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی ہے۔ اس کی قیمت 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر، یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 18 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

گاڑی کی تقریبِ رُونمائی میں اٹلی کی اہم شخصیات سمیت ملک کے صدر اور عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تاہم، شاندار تقریب کے باوجود مارکیٹ کا ردِعمل فراری کے لیے حوصلہ افزا ثابت نہ ہو سکا۔

رونمائی کے صرف ایک دن بعد ہی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں آٹھ فی صد تک کمی ریکارڈ کی گئی، جسے سرمایہ کاروں کی مایوسی اور مارکیٹ کے منفی ردِعمل کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ناقدین، سرمایہ کاروں اور بعض سیاسی شخصیات نے بھی گاڑی کے ڈیزائن اور تصور پر سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر اس کے منفرد انداز کو لے کر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں فراری کا یہ قدم تاریخی ضرور ہے، مگر کمپنی کو روایتی اسپورٹس کار کے شوقین صارفین کو قائل کرنے کے لیے مزید محنت کرنا پڑ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
  • کراچی میں فائرنگ سے باپ اور نوجوان بیٹا جاں بحق
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • اتحاد مذاہب کیلئے سعودی فتویٰ، مولانا زاہدالراشدی اور مولانا فضل الرحمان خلیل کی تائید
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان