City 42:
2026-07-24@06:04:51 GMT

پی پی ایس سی؛ مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT

سٹی 42 : پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔ 

فنانس ڈیپارٹمنٹ، لوکل فنڈ آڈٹ پنجاب میں آڈیٹر کی 4 آسامیوں پر 4 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں محمد حسن، محمد علی شفیق، محمد اسامہ رشید، رضوانہ بی بی شامل ہیں۔ 
پنجاب پولیس شیخوپورہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 112 آسامیوں پر 111 امیدوار کامیاب ہوئے، جن محمد اویس حمید، شفقت حسین، محمد ادریس، زمان منظورشامل ہیں۔ 

مسجدالحرام میں خودکشی کی کوشش ناکام بنانے والا رضا کون نکلا؟

پنجاب پولیس ساہیوال ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 31 آسامیوں پر 31 امیدوار کامیاب، جن میں نوید احمد، سمرین اکرم، مزمل عباس، آسیہ بتول، قاصر محمود انجم، محمد عرفان شامل ہیں۔ پنجاب پولیس لاہور ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 299 آسامیوں پر 297 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں محمد نعیم، سمبل طارق، عادل حسین، محمد احسن یونس، ملک محمد عدیل اعوان شامل ہیں۔ پنجاب پولیس ڈی جی خان ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی 87 آسامیوں پر 86 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں محمد ادریس نواز، شاہد ندیم، سحرش بتول، صدف تحریم، گل شیر، سید امیر عباس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں پروفیسر آف ریڈیالوجی کی 3 آسامیوں پر 3 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے، جن میں محمد امین، آمنہ ریحان، ثمرین مشتاق شامل ہیں۔

"کلین لاہورمشن" اور"ڈویلپمنٹ پروگرام" پرعملدرآمد تیزی سے جاری 

سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ای این ٹی کی 4 آسامیوں پر 4 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں رابیہ زمان خان، ناصر وکیل، ثنا ندیم شامل ہیں۔ 

سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی امیدوار کامیاب قرار پائے پنجاب پولیس ا سامیوں پر شامل ہیں

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم