لاہور میں تین روز بسنت منانے کی اجازت ہوگی: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
لاہور: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس لاہور میں بسنت منانے کی اجازت صرف تین دن کے لیے دی جائے گی، تاہم اس موقع پر سخت ضابطۂ اخلاق اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ شہر بھر میں بلاامتیاز پتنگ اور ڈور کی فروخت کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ مخصوص پوائنٹس پر ہی یہ سامان دستیاب ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سے متعلق اداروں سے مکمل پلان طلب کر لیا گیا ہے تاکہ بسنت کے دوران شہریوں کی آمد و رفت کو منظم رکھا جا سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ بسنت کو ایک باقاعدہ تہوار کی صورت میں منانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ شہری محفوظ ماحول میں اس روایت سے لطف اندوز ہو سکیں۔
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تین روزہ بسنت کے دوران شہریوں سے اپیل کی جائے گی کہ وہ موٹر سائیکل کا استعمال کم سے کم کریں، جبکہ بعض حساس علاقوں میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ جو افراد طے شدہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مستقبل میں اس تہوار کو مزید منظم انداز میں منایا جائے اور آئندہ برس بسنت کو پورے پنجاب میں منانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بسنت کے موقع پر تعطیل کے حوالے سے فیصلہ بھی جلد سامنے آ جائے گا، تاکہ شہری اس ثقافتی تہوار کو بھرپور انداز میں منا سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم