بدقسمتی سے پاکستان کو قائداعظم جیسا لیڈر ان کے بعد نہیں ملا، عمران مصطفی قادری
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قائداعظم وہ شخصیت تھے جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے دنیا کا نقشہ بدل دیا، ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آنے کے لیے جدید تعلیم کو عام کرنا ہوگا، ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں اور ہم ہی پاکستان کو دنیا کی عظیم سلطنت بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر قادری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے معرض وجود میں آیا اور انشاء اللہ ہمیشہ قائم رہے گا، قائداعظم کے فرمودات اور تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک ملتان سٹی کے زیراہتمام جامع عربیہ مدرسہ فیض القرآن رحمان کالونی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ قائداعظم کے افکار پر چلتے ہوئے پاکستان کو حقیقی معنوں میں علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنائیں، بدقسمتی سے پاکستان کو قائداعظم جیسا لیڈر ان کے بعد نہیں ملا۔
ملک عامر وینس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم وہ شخصیت تھے جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے دنیا کا نقشہ بدل دیا، ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آنے کے لیے جدید تعلیم کو عام کرنا ہوگا، ہم بانیان پاکستان کی اولاد ہیں اور ہم ہی پاکستان کو دنیا کی عظیم سلطنت بنائیں گے، تقریب میں سٹی جنرل سیکرٹری قاری ریاض نظامی، سٹی نائب صدر ملک عابد کالرو، قاری محمد سلیم و دیگر نے شرکت کی، تقریب میں قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ملک کی تعمیر و ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کو
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔