Al Qamar Online:
2026-06-03@02:30:47 GMT

راحت فتح علی خان کی بیٹی کی مہندی کی تصاویر وائرل

اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT

راحت فتح علی خان کی بیٹی کی مہندی کی تصاویر وائرل

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کلاسیکل اورغزل گائیک راحت فتح علی خان ان دنوں اپنی بیٹی ماہین خان کی وائرل شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مایوں کی تقریب سے ہوا جو کل رخصتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔

چند روز قبل ماہین خان کا نکاح لاہور میں منعقد ہونے والی ایک خوبصورت تقریب میں ہوا، اس اہم خاندانی موقع پر راحت فتح علی خان اور ان کا خاندان بے حد خوش نظر آیا۔

لاہور میں منعقد ہونے والی روایتی مایوں کی خوبصورت تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر صارفین کی جانب سے ماہین خان کے کپڑوں کو لے کر شدید تنقید کی گئی تھی۔

اب ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں۔

گزشتہ روز راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی مہندی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، اس نجی تقریب میں خاندان کے لوگوں کے علاوہ ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

دلہن نے گلابی رنگ کا خوبصورت لہنگا اور چولی زیب تن کی ہوئی تھی جس پر مدھم سنہری اور رنگ برنگی کڑھائی کی گئی تھی جب کہ ساتھ میں نیٹ کا دوپٹہ لیا ہوا تھا۔

مہندی کی لہنگے میں ماہین خان نہایت نفیس اور دلکش لگ رہی ہیں جب کہ ان کے دولہا نے ہلکی کڑھائی والا پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا ہوا تھا۔

راحت فتح علی خان اور ان کے اہلِ خانہ نے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، معروف گلوکار وارث بیگ بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔  

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل راحت فتح علی خان ماہین خان کی تقریب مہندی کی خان کی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل