کوئٹہ میں کسٹمز کی اسمگلنگ کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں، 31 کروڑ 70 لاکھ مالیت کی اشیا پکڑ لیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 31 کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ سگریٹس، موبائل فونز اورنان ڈیوٹی پیڈ(این سی پی) گاڑیاں ضبط کرلیں۔
ایف بی آر کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اسمگلنگ کے خلاف جاری بھرپور اقدامات کے تسلسل میں متعدد کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 317 ملین روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کر لی۔
مصدقہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر کوئٹہ پولیس کی معاونت سے کئے گئے آپریشن میں کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے مختلف برانڈز کی اسمگل شدہ سگریٹس کے 508 کارٹن (25,400 اسٹکس) برآمد کئے۔
مزید پڑھیں6 کروڑ 20 لاکھ مالیت کے 800 سے زائد قیمتی موبائل فون بلوچستان سے کراچی اسمگل کرنے کے دوران پکڑے گئے
سگریٹ نوشی ترک کروانے میں موبائل فون مددگار قرار!
پی ٹی اے نے موبائل سم کی صارف کے نام پر رجسٹریشن لازمی قرار دیدی
ضبط شدہ سگریٹس کی مالیت کا تخمینہ بیس کروڑ روپے کے قریب ہے۔ یہ کاروائیاں تمام مقررہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) کے مطابق مکمل جانچ پڑتال کے بعد عمل میں لائی گئیں۔
اس کے علاؤہ مختلف آپریشنز میں بھاری مقدار میں موبائل فونز اور 13 این سی پی گاڑیاں بھی ضبط کی گئی جن کی کل مالیت گیارہ کروڑ ستر لاکھ روپے ہے۔ تمام ضبط شدہ سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ، 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ایف بی آر انسداد اسمگلنگ، غیر قانونی تجارت کے تدارک اور قومی معیشت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔