شام: مسجد بم دھماکے میں اموات 8ہوگئیں‘اقوام متحدہ کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صوبے حمص کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ 18 زخمی ہیں۔ شامی سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکا نمازِ جمعہ کے دوران ہواتھا۔دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتیریس نے مہلک دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کی جانب سے نیویارک میں جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹر ی جنرل ایک بار پھر اس امر پر زور دیتے ہیں کہ شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا ناقابلِ قبول ہے۔ بیان میں ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مسجد شہید، قریبی مکانات بھی تباہ
اسرائیلی قابض جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں بوریج کیمپ میں ایک مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو فضائی حملے میں تباہ کردیا ہے۔
صفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے بوریج پناہ گزین کیمپ کے جنوب مشرق میں بلاک 9 میں مسجد النور اور اس کے آس پاس کے علاقے کو تباہ کر دیا۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پولیس اسٹیشن کے قریب ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا۔
مقامی میڈیا نمائندے نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر کم اونچائی پر پرواز کر رہے ہیں۔
غزہ شہر کے مشرق میں واقع زیتون محلے کے کچھ حصوں کے لیے بھی انخلا کی وارننگ جاری کی گئی جو کہ کئی دنوں سے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی زد میں ہے، نیز شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پروجیکٹ کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
مسلسل اسرائیلی بمباری نے خطے میں بڑے پیمانے پر خوف و ہراس کو جنم دیا ہے جبکہ رہائشیوں کو متاثرہ علاقوں سے انخلا پر مجبور کیا جارہا ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں کارروائیاں اور حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔