روبینہ خالدکا دورہ لاہور، مفت سموں کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251228-08-1
لاہور(صباح نیوز)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے لاہور میں کیمپ سائٹ وسٹا سنٹرل پارک فیروز پور روڈ اور کیمپ سائٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بنگالی برکی روڈ کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مستحق خواتین کے لیے سوشل پروٹیکشن والٹ کے تحت مفت سموں کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لینا تھا۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کیمپ سائٹس پر موجود خواتین سے بات چیت کی اور اپنی موجودگی میں انہیں مفت سموں کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے خواتین کو واضح ہدایت کی کہ یہ سمیں بالکل مفت ہیں اور اس حوالے سے کسی شخص کو ہرگز پیسے نہ دیے جائیں۔ کیمپ سائٹ جی بی ایچ ایس برکی روڈ لاہور میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی بھی کی گئی۔ چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کے تمام مستحقین اور عملہ شہید محترمہ کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے، جنہوں نے پاکستان میں جمہوریت، عوامی حقوق اور سماجی انصاف کیلیے لازوال قربانیاں دیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :