پسنی سے جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251228-08-7
پسنی (مانیٹر نگ ڈ یسک) ’نوکٹیلوکا بلوم‘ کے باعث پسنی سے جیوانی تک سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے کہا کہ نوکٹیلوکا بلوم نومبر سے فروری کے دوران ہر سال ظاہر ہوتا ہے، یہ قدرتی موسمی عمل ہے جس کا آلودگی سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نوکٹیلوکا بلوم کو عام طور پر سی اسپارکل کہا جاتا ہے، یہ سرخ، نارنجی، سبز یا بے رنگ بھی دکھائی دے سکتا ہے، نوکٹیلوکا بلوم زہریلا نہیں ہوتا، مچھلیوں کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔معظم خان کا کہنا ہے کہ رات میں نوکٹیلوکا بلوم سمندر میں نیلی روشنی پیدا کرتا ہے، یہ ختم ہونے پر کچھ عرصے کے لیے بو آ سکتی ہے اور یہ بھی قدرتی عمل ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
سٹی 42 : شدید آندھی اور طوفانی ہواؤں کے باعث موٹروے ایم-5 پر ہائی ٹرانسمیشن بجلی کی تاریں گر گئیں۔ حفاظتی اقدامات کے تحت روہڑی سے رحیم یار خان تک موٹروے پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل سے شمالی سمت جانے والی ہیوی اور پبلک سروس گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم-5 پر مقام 510 ساؤتھ باؤنڈ اور نارتھ باؤنڈ پر بجلی کی تاریں سڑک پر گرنے سے ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے اقبال آباد اور گڈو کے مقامات پر متبادل راستوں کے ذریعے ٹریفک کو گزارا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سندھ جانے والے مسافر اقبال آباد سے بذریعہ رحیم یار خان قومی شاہراہ این-5 استعمال کر سکتے ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ موٹروے ایم-5 پر بجلی کی تاریں ہٹانے اور ٹریفک بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں ۔ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر رحیم یار خان سے قومی شاہراہ این-5 کے ذریعے موٹروے ایم-5 پر دوبارہ سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
موٹروے پولیس نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔