Jasarat News:
2026-07-24@03:07:14 GMT

شہید بینظیر بھٹو کی برسی پرجیالوں کی گڑھی خدا بخش آمد

اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251228-11-8
سکھر (نمائندہ جسارت ) پاکستان پیپلز پارٹی کی بانی چیئرپرسن، سابق وزیرِاعظم اور جمہوریت کی علامت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کے موقع پر ملک کے چاروں صوبوں سے جیالے بڑی تعداد میں گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچی۔ برسی کی تقریبات کے دوران فضا ‘‘جئے بھٹو’’ اور ‘‘بینظیر زندہ ہے’’ کے نعروں سے گونجتی رہی جبکہ کارکنان نے شہید محترمہ کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سکھر اقلیتی ونگ سندھ کے صدر لال چند اکرانی، سکھر ضلع صدر ایشور لال کمار، جنرل سیکریٹری راج کمار وادھوانی سمیت اقلیتی ونگ کے دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب میں سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی، اقلیتی ونگ سکھر کے جنرل سیکریٹری راج کمار، سپاف کے سابق ڈویڑنل صدر قاضی سمیع، انور سومرو اور دیگر کارکنان بھی شریک تھے۔ وقار مہندی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی پوری زندگی جمہوریت کی بحالی، انسانی حقوق، خواتین کے بااختیار بنانے اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ کا مشن آج بھی مظلوم عوام کے لیے امید کی کرن ہے اور ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے فلسفے اور جدوجہد کو آخری سانس تک جاری رکھتے ہوئے ہر وقت عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔برسی کی تقریب میں سکھر ضلع سے تعلق رکھنے والی اقلیتی برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی، جس سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوں کی سچی نمائندہ جماعت ہے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو تمام پاکستانیوں کی قائد تھیں۔بعد ازاں اقلیتی ونگ کے رہنما اور کارکنان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار کے احاطے میں قائم بڑے جلسہ گاہ میں پہنچے، جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری، سینئر رہنما فریال تالپور اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خطابات توجہ سے سنے۔ مقررین نے شہید محترمہ کی جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق پر روشنی ڈالی اور کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ عوام سے اپنا رابطہ مزید مضبوط کریں۔ تقریب کے اختتام پر کارکنان نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن سے وفاداری کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ بھٹو خاندان کی قیادت میں متحد رہتے ہوئے جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی نے شہید محترمہ اقلیتی ونگ کے لیے

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو