ڈاکٹر علی زین العابدین جو لاہور میں آنکھوں کے سرجن ہیں، نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں اے ایس پی شہربانو نقوی اور اے ایس پی ثروت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

ان کے مطابق، ایک خاتون مریضہ نے ان کے کلینک میں لیزر آئی سرجری کرائی تھی، جس کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے ادائیگی کی، تاہم مریضہ نے بعد میں پیچیدگیوں کی شکایت کی اور زبردستی 4 لاکھ روپے لے لیے۔

مزید پڑھیں: شہر بانو نقوی کی کھلی کچہری: ’یہ بڑی ہو کر محسن نقوی بنیں گی‘

ڈاکٹر زین العابدین کے مطابق یہ واقعہ اپریل میں پیش آیا، اس وقت شہر بانو نقوی ڈی ایچ اے میں اے ایس پی کے طور پر کام کر رہی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مریضہ میرے کلینک پر آئی اور سرجری کرانے کے بعد چلی گئی، لیکن کچھ دن گزرنے کے بعد وہ واپس کلینک پر آئی اور بتایا کہ اس کو ٹھیک نظر نہیں آرہا، لہٰذا اسے آپریشن کے پیسے واپس کیے جائیں۔

’زدوکوب کرنے پر مریضہ کو 4 لاکھ روپے دیے‘

’میرے ساتھ خاتون کا بحث مباحثہ بھی ہوا، لیکن جب مجھے زدوکوب کیا گیا تو میں نے پیسے نے واپس کر دیے۔ خاتون مریضہ نے ڈیڑھ لاکھ روپے سرجری کے دیے تھے لیکن مجھ سے 4 لاکھ روپے وصول کیے۔‘

ڈاکٹر علی زین العابدین نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ پھر مجھے چند دنوں بعد اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی طرف سے کال آتی ہے کہ آپ کو پولیس اسٹیشن بلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب میں اے ایس پی شہر بانو کے سامنے پیش ہوا تو مجھے کہا گیا کہ آپ نے مریضہ کا آپریشن غلط کیا ہے، اسے پیسے واپس کیے جائیں۔ لیکن مریضہ تو پہلے ہی میرے کلینک میں آکر زور زبردستی سے 4 لاکھ روپے کی رقم لے چکی تھی۔

’مجھے مریضہ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اب علاج لندن سے کروانا چاہتی ہیں، اس کا جو خرچ آئے گا وہ ادا کیا جائے۔ مجھے ڈرایا دھمکایا گیا جس پر میں نے 10 لاکھ روپے کے 3 چیک مریضہ کے حوالے کردیے۔‘

انہوں نے کہاکہ ان 3 میں سے 2 چیک کیش ہو چکے ہیں، جبکہ مزید 2 چیک رکوانے کے لیے میری لیگل ٹیم نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

’ایس ایچ او نے میرے گارڈ کو بھی حوالات میں بند کیا‘

ڈاکٹر علی زین العابدین کے مطابق انہیں پولیس اسٹیشن بلوانے کے لیے ایس ایچ او خرم کو کلینک پر بھی بھیجا گیا تھا۔ ’ایس ایچ او نے میرے گارڈ کو بھی غیرقانونی طور پر کلینک سے اٹھا کر حوالات میں بند کردیا تھا۔‘

آئی سرجن ڈاکٹر زین العابدین کے مطابق مریضہ اب تک ان سے 14 لاکھ روپے لے چکی ہے، جس کی وجہ خاتون کے پولیس کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

ڈاکٹر علی زین العابدین نے کہاکہ پولیس کسی بھی ڈاکٹر کو میڈیکل رپورٹ یا میڈیکل بورڈ کے فیصلے کے بغیر اسٹیشن نہیں بلا سکتی۔

مزید پڑھیں: پوڈکاسٹ کے دوران قتل کی کال، ایک گھنٹے میں واپسی، شہربانو نقوی کی ویڈیو پر صارفین حیران

انہوں نے سوال کیاکہ پولیس کس حیثیت سے یہ فیصلہ کر سکتی ہے کہ کسی ڈاکٹر کا آپریشن صحیح ہوا یا نہیں، اور اس کا جائزہ لینے کے لیے ان کے پاس کون سی طبی ڈگریاں موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی آپریشن کی درستگی کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کرتا ہے، پولیس افسر نہیں۔

ڈاکٹر علی زین ایک بار میرے دفتر آئے، شہر بانو نقوی

دوسری جانب دوسری جانب ایس پی شہر بانو نقوی نے کہاکہ ڈاکٹر علی زین میرے دفتر ایک بار آئے تھے، جس پر ڈاکٹر انہیں مریضہ سے معاملات طے کرنے کا کہا تھا، ان کے ساتھ نہ بدتمیزی کی نہ تشدد کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایس پی ڈاکٹر زین العابدین شہر بانو نقوی کلینک مریضہ وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایس پی ڈاکٹر زین العابدین شہر بانو نقوی کلینک وی نیوز ڈاکٹر علی زین العابدین ڈاکٹر زین العابدین شہر بانو نقوی ایس پی شہر لاکھ روپے اے ایس پی انہوں نے نے کہاکہ کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم