وفاقی کابینہ نے عملدرآمد رپورٹ سات دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عادل راجہ مسلسل آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال کرکے ریاست مخالف پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ وہ ریاست کی سلامتی، خود مختاری اور امن عامہ کیلئے خطرہ بن رہے ہیں، اس لیے ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی وفاقی حکومت نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی یو ٹیوبر میجر (ر) عادل راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا۔ عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے ان پر پابندی کی داخلہ ڈویژن کی سرکولیشن سمری منظور کر لی ہے۔ عادل  راجہ پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11 ڈبل ای کے تحت عائد کی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے عملدرآمد رپورٹ سات دن کے اندر کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عادل راجہ مسلسل آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال کرکے ریاست مخالف پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ وہ ریاست کی سلامتی، خود مختاری اور امن عامہ کیلئے خطرہ بن رہے ہیں، اس لیے ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کا نام فورتھ شیڈول میں رہے ہیں گیا ہے

پڑھیں:

اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے  الزام  میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق  یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب  ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4  پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ  اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ  بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد