حکومت نے یوٹیوبر عادل راجہ پر پابندی عائد کردی، نام فورتھ شیڈول میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 27th, December 2025 GMT
حکومت نے برطانیہ میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے یوٹیوبر عادل راجہ پر پابندی عائد کرتے ہوئے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستاننے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا۔
حکومت نے عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کرتے ہوئے نام فورتھ شیڈول میں شامل کردیا جس کا وزارت داخلہ نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا۔
مزید پڑھیںعادل راجہ کے گرد قانونی گھیرا مزید تنگ، برطانوی عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا
پاکستان کا برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ
وفاقی کابینہ نے عادل فاروق راجہ پر پابندی کی منظوری دی جس کے بعد محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں پر عادل فاروق راجہ پر پابندی عائد کی گئی، سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف بیانیے پھیلانے پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 ڈبل ای کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عادل فاروق راجہ راجہ پر پابندی پابندی عائد
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :