زیلنسکی ٹرمپ ملاقات سے قبل یوکرین پر روسی میزائیلوں کی بارش، کیف لرز اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روسی افواج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت مختلف علاقوں پر میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے وسیع پیمانے پر حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم دو افراد جان سے گئے جبکہ 46 زخمی ہوئے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق ان حملوں میں لگ بھگ 500 ڈرونز اور 40 میزائل استعمال کیے گئے، جس سے کیف کے متعدد علاقوں میں بجلی اور توانائی کا نظام متاثر ہوا۔ دارالحکومت میں تقریباً 10 گھنٹے تک فضائی حملے کا الرٹ جاری رہا۔
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ توانائی کے کئی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث لاکھوں گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی، جبکہ شدید سردی کے دوران 40 فیصد سے زائد رہائشی عمارتیں حرارتی نظام سے محروم رہیں۔
صدر زیلنسکی نے ان حملوں کو امریکا کی ثالثی میں جاری امن کوششوں کے خلاف ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس نے اس طرح واضح کر دیا ہے کہ وہ مذاکرات کو کس نظر سے دیکھتا ہے۔
یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب صدر زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے فلوریڈا روانہ ہو رہے ہیں، جہاں جنگ کے خاتمے، سکیورٹی ضمانتوں اور علاقائی کنٹرول سے متعلق امور پر بات چیت متوقع ہے۔
دوسری جانب روسی حکام کا دعویٰ ہے کہ ماسکو کی جانب بڑھنے والے آٹھ یوکرینی ڈرونز کو روسی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ مشرقی یوکرین کے علاقے ڈونیسک اور زاپوریزیا کے جوہری پلانٹ کے مستقبل پر اختلافات ہیں، جبکہ مجوزہ امن منصوبے پر بھی دونوں فریقوں کے مؤقف میں تاحال واضح فرق موجود ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان