اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں وادی کشمیر کے مذہبی رہنماء اور جموں و کشمیر اہلبیت فاؤنڈیشن کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو تمام ادیان کے اتحاد کی ترجمانی کرنی چاہیئے، کہاں یہ کہ وہ خود منتشر ہوں، مسلمانوں کے درمیان پایا جانے والا فقہی اختلاف علماء کی حد تک رہنا چاہیئے، نہ کہ گلی کوچوں میں اس پر بحث و تکرار کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںمولانا حکیم سجاد کا تعلق وادی کشمیر کے شہر خاص سرینگر سے ہے۔ اپنی ابتدائی تعلیم کے بعد انہوں نے حوزہ علمیہ قم کا رخ کیا اور وہاں طویل عرصے تک کسب فیض کرتے رہے۔ قم المقدس سے واپسی کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر میں اپنی تبلیغی ذمہ داریاں جاری رکھیں۔ سالہا سال سے وادی کشمیر میں دین اسلام کی تبلیغ و ترویج میں مصروف ہیں اور جموں و کشمیر اہل بیت فاونڈیشن کے بانی ممبر بھی ہیں، ساتھ ہی ساتھ مجلس علماء امامیہ کشمیر کے ساتھ بھی وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا حکیم سجاد سے ایک خصوصی نشست کے دوران دنیا اور خاص طور پر بھارت بھر میں اسلاموفوبیا کی لہر کے حوالے سے ایک انٹرویو کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کے مطابق حضرت رسول خدا (ص) کی امت بہترین امت ہے، جس کا تقاضا ہے کہ یہ امت تمام انسانیت کی سربلندی اور انسانی اقدار کی بحالی کے حوالے سے کلیدی رول ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو تمام ادیان کے اتحاد کی ترجمانی کرنی چاہیئے، کہاں یہ کہ وہ خود منتشر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے درمیان پایا جانے والا فقہی اختلاف علماء کی حد تک رہنا چاہیئے، نہ کہ گلی کوچوں میں اس پر بحث و تکرار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جرائم کے پیچھے تمام عالمی طاقتوں کا برابر کا ہاتھ ہے۔ خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا