پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈشپ کمشن کورس پاسنگ آوٹ پریڈ
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈ شپ مین اور 32 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ ہوئی۔کراچی میں ہونے والی پریڈ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی تھے، اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔کیڈٹس نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو سلامی دی جبکہ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ کا معائنہ کیا۔کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدعو کرنے پر پاک بحریہ کے سربراہ کا شکر گزار ہوں، میں بھی پاکستانی نیول اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہوں۔ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نے کہا کہ کیڈٹس اپنی بہترین صلاحیتوں سے ملک و قوم کو فائدہ پہنچائیں، دوسرے ممالک کے کیڈٹس کو تربیت دینا پاکستان نیول اکیڈمی کے لیے قابلِ فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں، پیشہ ورانہ زندگی میں کردار کی اہمیت ہے۔ اس موقع پر پاس آﺅٹ ہونے والے کیڈٹس سے حلف لیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم آل بن علی نیول اکیڈمی
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :