ایم کیو ایم پاکستان نے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا۔کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ نشے میں دھت الطاف حسین نے پارٹی کو 40 سال دینے والے عمران فاروق کو ان کی سالگرہ والے دن قتل کروا کر 17 ستمبر 2017 کو انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا، الطاف حسین نے عمران فاروق کے قتل کا حکم دیا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا بانی ایم کیوایم ڈرامہ بازآدمی ہے، بانی ایم کیو ایم نے لاش کے لیے چندہ لینےکی اپیل کی، ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پر بانی ایم کیوایم نے ناٹک کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم نے لاش پاکستان بھیجنے کے لیے لاکھوں پاونڈ کا چندہ وصول کیا، حالیہ دنوں میں ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا انتقال ہوا، نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے اس لاش کو لے کر واویلا مچایا۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے میت پاکستان بھیجنے کے لیے دنیا بھر سے چندا اکٹھا کیا، میں نے دو سال سے بانی ایم کیوایم پر بات کرنا چھوڑ دی تھی، ڈرامہ کر رہا ہے، تکیے کے نیچے سے 5 لاکھ پاؤنڈ نکلے، آفس سے 6 لاکھ پاؤنڈ نکلے، ان کے پاس 6 ہزار پاؤنڈ نہیں تھے عمران فاروق کی بیوی کے لیے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا عمران فاروق کے مرنےکے بعد اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں تھا، بانی ایم کیوایم سے کہتا ہوں وہ کیس کھلوائیں کہ اصل قاتلوں کا پتا لگایا جائے، الطاف حسین ہمت کرے میں اپنے پیسے سے اس کا ساتھ دینے کو تیار ہوں، یہ آدمی خود کو راجہ اندر سمجھتا ہے ہم نے بہت سی باتوں پر پردہ ڈالا، جب عمران فاروق کو قتل کیا گیا تھا میں پارٹی کی جانب سے سے گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں وہاں موجود تھا بانی ایم کیوایم کو نماز جنازہ میں صرف تصویر بنوانی تھی، بانی ایم کیوایم نے مسجدمیں کیمرےکی اجازت نا ہوتےہوئے بھی لڑکے سے تصویربنوائی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم مہاجر قوم کا سب سے بڑا غدار ہے، مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، 40 سال میں کتنے لوگوں کو یہ کھاگیا،اب بھی کھا رہا ہے، ہم آئینی ترمیم لے کر گھوم رہے تھے اس کو اللہ نے اتنی طاقت دی تھی، اس وقت اس کو یہ خیال نہیں آیا اب یہ ہمیں کہہ رہا ہے، اس نےآئینی ترمیم کے لیے کبھی ہڑتال کی جب ایک آواز پر 5 لاکھ لوگ جمع ہو جاتے، 20 سال پہلے یہ سب کرتا تو 10 منٹ میں آئینی ترمیم ہوتی لیکن یہ نہیں چاہتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈیارڈ کو پتا تھا عمران فاروق کو کس نے مارا ہے، اس لیے انہوں نے قتل کے 15 دن تک بچوں کو چھپا کر رکھا تھا، ڈاکٹر عمران فاروق کے بچے ابھی جوان ہوگئے ہیں، یہ آدمی خود مروائے اور پھر اس کا سوگ بھی منائے، ہم آئینی ترمیم کے لیے سوچتے ہیں کہ 15 سال پہلے یہ کتنا آسان کام تھا، میں وفاقی وزیر ہوں مجھے کیا پڑی تھی کہ یہ بات کرتا، میں لعنت بھیجتا ہوں ایسی وزارت پر اگر لوگوں کے لیے آواز نہ اٹھاؤں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا عمران فاروق کے بچوں سے کہتا ہوں لندن میں اس شخض سے بچو، اپنے باپ کے قتل کی تحقیقات کے لیے عدالت جاؤ اور مقدمہ دائر کرو، یہ آدمی خاموشی کو کمزوری سمجھتا ہے، اس آدمی نے ہمیں 200سال پیچھے کردیا ہے، تعلیم تربیت سب تباہ کردیا اس نے، میں عمران فاروق کے قاتلوں کو گرفتار کرانے کے لیے ہر تعاون کے لیے تیار ہوں، ان کا کہنا تھا اس شخص الطاف حسین نےمیرا شہر تباہ کردیا ہے، ہم ان شاء اللہ اس شہر کو دوبارہ اسی جگہ لے کر جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا قاتل کیسے بتا سکتا ہے کہ قتل کس نے کیا، میں تو دو سال سے بات نہیں کر رہا تھا، تم نہیں ہم بتائیں گے کہ قتل کس نے کیا ہے، تم ہو قاتل، وہ تاریخ کو خراب کر رہا ہے اور سچ کو بگاڑ رہا ہے، ہم نے ابھی ٹریلر دکھایا ہے، چیلنج کرتا ہوں آئے اور الطاف حسین ہم سے بات کرے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا یہ آدمی ہے جس نے اس قوم اور شہر کو بیچا ہے، کیا میں 8، 8 گھنٹے کی رحمان ملک سے ملاقاتیں کرتا تھا؟ رحمان ملک سے ملاقاتیں کرتا تھا، اس وقت اس کو قوم کا خیال نہیں آیا، یہ آدمی اس وقت پیپلز پارٹی سے اس آئینی ترامیم کو منواتا یہ کیسے نہیں مانتے، الطاف حسین کو اب چپ رہ کر خاموشی سے مر جانا چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی ایم کیو ایم نے تھا بانی ایم کیو کمال کا کہنا تھا بانی ایم کیوایم عمران فاروق کو عمران فاروق کے الطاف حسین نے وفاقی وزیر انہوں نے یہ آدمی رہا ہے نے کہا کے لیے

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف