اٹلی نے پاکستانی شہریوں کے لیے نوکریوں میں کوٹہ مختص کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
روم:اٹلی نے پاکستانی شہریوں کے لیے نوکریوں میں باضابطہ کوٹہ مختص کر دیا ہے، جس کے بعد یہ یورپ کا پہلا ملک بن گیا ہے جو پاکستانی ورک فورس کے لیے روزگار کے مواقع مخصوص کر رہا ہے۔
وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے مطابق اٹلی نے پاکستان کو آئندہ تین سال کے لیے مجموعی طور پر ساڑھے دس ہزار نوکریوں کا کوٹہ فراہم کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت ہر سال تقریباً 3,500 پاکستانی شہری روزگار کے لیے اٹلی جا سکیں گے، جن میں 1,500 سیزنل اور 2,000 نان سیزنل کوٹے پر ہوں گے۔ یہ مواقع شپ بریکنگ، زراعت اور ہیلتھ کیئر سمیت مختلف شعبوں میں دستیاب ہوں گے۔
وزارتِ اوورسیز کے مطابق پاکستانی ہنرمند اور نیم ہنرمند افراد کے لیے ویلڈرز، ٹیکنیشنز، شیف، ویٹرز اور ہاؤس کیپنگ کے شعبوں میں ملازمت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، جبکہ نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ اور کاشتکاری جیسے شعبوں میں بھی روزگار کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
پاکستان اور اٹلی کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ کا دوسرا اجلاس فروری میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں لیبر تعاون کو مزید فروغ دینے اور نئے مواقع پیدا کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔
وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ یورپی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی ورک فورس کے لیے نئے دروازے کھولے گا، حکومت پاکستانی محنت کشوں کو عالمی سطح پر باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ