اسرائیل کی جانب سے ’صومالی لینڈ‘ کا تسلیم کیا جانا خطے کے لیے خطرناک ہے، اسلامی ممالک کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اردن، مصر، الجزائر، کوموروس، جیبوتی، گیمبیا، ایران، عراق، کویت، لیبیا، مالدیپ، نائجیریا، عمان، پاکستان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، سومالیا، سوڈان، ترکی اور یمن کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی نے اسرائیل کے حالیہ اقدام کی سخت مذمت کی اور اس کے نتیجے میں عالمی امن و سلامتی پر پیدا ہونے والے خطرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صومالیہ، انتہا پسند الشباب کا ساحل پر حملہ، 32 افراد ہلاک
اسلامی ممالک اور او آئی سی نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے 26 دسمبر 2025 کو وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے علاقے ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس اقدام کے سنگین نتائج خطہ شاخِ افریقہ، بحرِ احمر اور عالمی امن و سلامتی پر مرتب ہو سکتے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ اقدام صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے خطرہ ہے اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین مثال قائم کرتا ہے۔ تمام ممالک نے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس کی وحدت، علاقائی سالمیت اور مکمل خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کو یکسر مسترد کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صومالیہ میں امریکی فورسز کے آپریشن میں سینیئر داعش کمانڈر 10 ساتھیوں سمیت مارا گیا
اعلامیے میں کہا گیا کہ کسی بھی ریاست کے علاقوں کو تسلیم کرنا ایک خطرناک پیشرفت ہے جو بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ پیدا کرتی ہے اور یہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
اسلامی ممالک نے واضح کیا کہ اسرائیل کے اقدام اور فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے زبردستی نکالنے کی کسی بھی کوشش کو بھی یکسر مسترد کیا جاتا ہے اور اس کی کوئی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد میں جاری اس اعلامیے میں تمام شامل ممالک نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس غیر قانونی اقدام کے اثرات کو نظر انداز نہ کرے اور صومالیہ کی خودمختاری کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل او آئی سی صومالی لینڈ صومالیہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل او ا ئی سی صومالی لینڈ صومالیہ بین الاقوامی اور اس ہے اور کے لیے
پڑھیں:
مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔