ترکیے میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈیڑھ لاکھ سے زائد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
ترکیے میں رواں سال کے دوران غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں، جن کے نتیجے میں ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترک مائیگریشن اتھارٹی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں افغان شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔
جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال حراست میں لیے گئے افراد میں 42 ہزار سے زائد افغان شہری شامل ہیں، جو غیر قانونی طور پر ترکیے میں مقیم تھے۔
افغان شہریوں کے بعد شامی شہریوں کی گرفتاریوں کی تعداد زیادہ رہی، جبکہ ازبکستان، ترکمانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بڑی تعداد میں گرفتار کیے گئے۔
اتھارٹی کے مطابق اگرچہ رواں سال بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، تاہم مجموعی گرفتاریوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی دیکھی گئی ہے۔ سال 2024 کے دوران ترکیے بھر میں 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد غیر قانونی مہاجرین کو حراست میں لیا گیا تھا۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں غیر قانونی ہجرت کی روک تھام اور بارڈر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا کیساتھ ٹی20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان اہم کھلاڑی کی واپسی
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔