data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے متفقہ طور پر پنجاب تحفظ ملکیت ایکٹ 2025 کو مسترد کردیا۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وائس چیئرمین چودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ کی زیر صدارت ہوا، جس میں پنجاب تحفظ ملکیت ایکٹ کے بارے میں گفتگو کی گئی۔اجلاس میں پاکستان بار کونسل نے متفقہ طور پر پنجاب تحفظ ملکیت ایکٹ 2025 کو مسترد کردیا، جس کے بعد جاری ہونے ولے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ قانون کے ذریعے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیوں کو جائیداد تنازعات کے حل کا اختیار دیا گیا۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ ایکٹ غیر آئینی و غیر قانونی ہونے کے ساتھ قانون شہادت سمیت متعدد قوانین کے بر خلاف ہے، اراکین نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ایکٹ کو بروقت احکامات جاری کرنے کو سراہا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے عدالتی حکم کے بعد چیف جسٹس لاہور کی ٹرولنگ اور پراپیگنڈا کیا ، اجلاس میں پاکستان بار نے پنجاب حکومت کے رویہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ عدلیہ کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار ہے، پنجاب حکومت قانونی لینڈ مافیا کے غیر قانونی خواہشات پر عمل کرنے سے باز رہے اور تحفظ ملکیت ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان بار کونسل

پڑھیں:

تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

 ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

  چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

 چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • فلم ’کالا ہرن‘ پر سلمان خان کا قانونی نوٹس، پروڈیوسر نے الزامات مسترد کر دیے
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار