اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پیر کے روز امریکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق نیتن یاہو آج امریکا روانہ ہوں گے اور ایک روز بعد فلوریڈا میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

یہ رواں سال کے دوران نیتن یاہو کا ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا کا پانچواں دورہ ہوگا۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ اور علاقائی ثالث اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر کے وسط میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیتن یاہو ممکنہ طور پر کرسمس کی تعطیلات کے دوران ان سے ملاقات کے لیے فلوریڈا آئیں گے، تاہم اس وقت ملاقات کا باقاعدہ شیڈول طے نہیں ہوا تھا۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق ملاقات میں خطے سے متعلق کئی اہم امور زیرِ بحث آئیں گے، جن میں ایران کا ایٹمی پروگرام، اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ سیکیورٹی معاہدہ، لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی، اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے آئندہ مراحل شامل ہیں۔

اکتوبر میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت اب تک سست روی کا شکار ہے۔ دونوں فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں، جبکہ ثالثوں کو خدشہ ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں ہی عمل درآمد میں تاخیر کر رہے ہیں۔

معاہدے کے دوسرے مرحلے کے تحت اسرائیل کو غزہ سے فوجی انخلا، حماس کے بجائے ایک عبوری فلسطینی انتظامیہ کے قیام، بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور حماس کے ہتھیار ڈالنے جیسے امور شامل ہیں، تاہم یہی نکات سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا ادارے ایکسیوس کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات کو معاہدے کے اگلے مراحل کی پیش رفت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اسرائیلی قیادت کے رویے پر مایوسی کا شکار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹرمپ سے ملاقات نیتن یاہو معاہدے کے

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل