کراچی پریس کلب انتخابات: دی ڈیموکریٹس نے 18ویں مرتبہ کلین سوئپ
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026 کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا، دی ڈیموکریٹس پینل نے 18ویں بار تمام اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کر کے اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھی، انتخابات میں کل 1,369 رجسٹرڈ ممبران میں سے 1,011 نے اپنا ووٹ استعمال کیا اور پولنگ صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہی۔
صدر کے عہدے کے لیے فاضل جمیلی 536 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ اسلم خان 493 ووٹ حاصل کر کے سیکریٹری منتخب ہوئے، دیگر اہم عہدوں پر بھی دی ڈیموکریٹس کے امیدوار کامیاب رہے، ارشاد کھوکھر نائب صدر، عمران ایوب خازن، اور فاروق سمیع جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔ گورننگ باڈی کی سات نشستوں پر عبدالجبار ناصر، اختر حسین سومرو، شیما صدیقی، فریال عارف، جاوید صباء، سید فرید عالم اور جاوید مہر کامیاب قرار پائے۔
انتخابات میں دی ڈیموکریٹس کی مسلسل فتح نے صحافتی برادری میں ان کے اعتماد اور مقبولیت کو واضح طور پر ظاہر کیا جبکہ دیگر پینلز اور آزاد امیدواروں کو نمائندوں کی بھاری حمایت کے باعث کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
کراچی پریس کلب کے انتخابات صحافتی تنظیموں میں ایک اہم آئینی اور جمہوری عمل تصور کیے جاتے ہیں، جہاں ممبران صحافتی مسائل، آزادی اظہار رائے اور صحافتی ترقی کے لیے اپنی ترجیحات کا اظہار کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دی ڈیموکریٹس
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.