بروقت تکمیل‘معیاراور حقیقت پسندانہ مالی منصوبہ بندی کو ترجیح دی جائے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 28th, December 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر احسن اقبال نے ریلوے، شاہراہوں اور آبی شعبے کے اہم پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام منصوبوں پر ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ تین برسوں کے لیے بروقت تکمیل، معیار کی یقین دہانی اور حقیقت پسندانہ مالی منصوبہ بندی کو ترجیح دیں تاکہ قومی سطح پر اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس میں پی اےس ڈی پی 2025–26 کے تحت ٹرانسپورٹ اور آبی شعبے کے بڑے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ممبر انفراسٹرکچر ڈاکٹر وقاص انور نے ترجیحی منصوبوں کی پیش رفت، دائرہ کار اور مالی ضروریات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ احسن اقبال نے وزارتِ ریلوے کو ہدایت کی کہ آئندہ تین برسوں کے لیے مالی ضروریات کا واضح تخمینہ پیش کیا جائے، اور اس بات پر زور دیا کہ “ان سٹرٹیجک منصوبوں میں رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ